Umme Aiman by Nayab Jailani

Umme Aiman by Nayab Jailani

ناول کی تفصیل:

ناول کا نام: ام ایمن

مصنفہ: نایاب جیلانی

اشاعت: کرن ڈائجسٹ نومبر 2009

صفحات: 45 مکمل اردو ڈائجسٹ ناول

ناول کا مین ٹاپک: Feudal System based, Age Difference Based, Second Marriage ❤️

رائٹر – نایاب جیلانی

مصنفہ نایاب جیلانی ہمیشہ سے ہی بہت مختلف اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے بہت اچھا لکھتی ہیں، ان کی کہانیوں میں آپکو رومینس بھی ملتا ہے اور ایک اچھا سبق بھی ۔ ہر کہانی دوسری سے الگ ۔ڈائجسٹ رائٹرز میں ان کا بہت اچھا اور الگ مقام ہے۔

خلاصہ:

شادی کے بعد پروان چڑھنے والی محبت کی خوبصورت اور دلکش داستان جو آفٹر میرج کہانیاں پڑھنا پسند کرتے ہیں ان کو تو لازمی بہت پسند آئے گی۔

ہیروئن ام ایمن کا تعلق ایک متوسط طبقے کے گھرانے سے ہوتا ہے اس کے والد ایک معمولی کلرک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے مالی حالات اچھے نہیں ہوتے ۔ام ایمن چار بہنیں ہیں اور ساری بہنیں بے حد خوبصورت ہوتی ہیں ۔ان کی والدہ کو بننے سنورنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن غربت، گھر کے مسائل اور محدود وسائل کی وجہ سے وہ اپنی خواہشات کو پورا نہیں کر پاتیں،اسی وجہ سے غلط راستوں کا انتخاب کر لیتی ہیں ۔پھر اچانک ام ایمن کے والد کا انتقال ہو جاتا ہے اور اس کی والدہ ایک شخص سے خفیہ نکاح کر لیتی ہیں ۔

ام ایمن کی ایک بہن شوبز کی دنیا میں قدم رکھ لیتی ہیں اور خود ام ایمن ایک بااثر جاگیر دار گھرانے کی خاتون کے ہاں ملازمت کرنے لگتی ہیں ۔۔اس گھر میں اس کی ملاقات شاہ عالم سے ہوتی ہے جو کہ کہانی کا نہ صرف ہیرو ہے بلکہ ایک پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ اس عورت کا شوہر بھی ہے۔

شاہ عالم اور اس خاتون کا نکاح بچپن میں ہوا تھا ایک میں کافی بڑی ہیں اور ان خاتون نے شاہ عالم کا نکاح اس کی یونیورسٹی فیلو کے ساتھ کروانے کی کوشش کی تھی لیکن یہ رشتہ کامیاب نہ ہو پایا۔

پھر قسمت کیسے ام ایمن کو شاہ عالم کے قریب لے آتی ہے ؟ کیسے ان دونوں کی شادی ہو جاتی ہے ؟اور ان کی زندگی ایک نیا موڑ اختیار کر لیتی ہے  , ان دونوں کی شادی کے بہت محبت بھری اور خوبصورت تعلقات والی سٹوری چلتی ہے یہ سب جاننے کے  لیئے ناول ضرور پڑھیں جو کہ آپکو پسند بھی آئے گا ۔

ام ایمن اور شاہ عالم کی محبت کا سفر ایک حسین خوشگوار پیارے اختتام کے ساتھ ہوتا ہے۔💓🥰

ناول کے اہم کردار

ام ایمن : کہانی کی ہیروئن بہت دلکش حسین لڑکی ، گھر کے حالات کی وجہ سے محنت اور ملازمت کرنے کے لیے مجبور ۔۔

شاہ عالم : ناول کا ہیرو ،پولیس آفیسر , اور ایک بے جوڑ رشتہ یعنی بچپن میں اپنی عمر سے کافی بڑی خاتون سے نکاح کو نبھا رہا ہے۔

شاہ عالم کی پہلی بیوی : ایک جاگیر دار گھرانے سے تعلق رکھنے والی باثر خاتون ۔

ام ایمن کی والدہ: ایک ایسی خاتون جو اپنی خواہشات کے پیچھے چلنے والی اور ان کے غلط فیصلے کیسے ان کی فیملی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔

ام یمن کی بہن: شوبز کی دنیا جوائن کرتی ہیں اور دیکھیں ان کے اس فیصلے کا فیملی پر کیا اثر ہوتا ہے۔

ناول ام ایمن پر میری رائے ۔۔

ام ایمن نایاب جیلانی کی ایک رومانوی اور منفرد سی کہانی ہے جس میں شادی کے بعد کی کہانی جاگیردارانہ نظام ،عمر کے فرق، اور دوسری شادی جیسے موضوعات کو ایک دلچسپ انداز میں سمویا گیا ہے ۔

اس کہانی کی خاص بات کہ محبت کو شادی سے پہلے والے جزبات تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ شادی کے بعد پیدا ہونے والی قربت اور اپنائیت کو بھی بہت اہمیت دی گئی ہے۔

ام ایمن کی زندگی مشکلات سے بھری ہوئی ہے ایک طرف گھر کے حالات، پھر والد کی وفات اور مسائل اس کی زندگی کو آسان نہیں رہنے دیتے ۔۔اس کے باوجود وہ ہمت سے نہ صرف حالات کا سامنا کرتی ہے بلکہ بہتر مستقبل کی راہ بھی تلاش کرتی ہے۔اس کے کردار کے ذریعے یہ پہلو سامنے آتا ہے انسان کی زندگی میں سختی کے باوجود امید باقی رہتی ہے ۔

میرے خیال میں اس ناول کی خوبصورتی اس بات میں ہے کہ اس میں رومینس کے ساتھ ساتھ خاندانی مسائل اور روایات جو بھی جگہ دی ہے ۔

Read PDF Online

Umme Aiman by Nayab Jailani

Novels Cafe Avatar

Latest Post