Novel Ki Tafseel
📕ناول کا نام: کچھ پھول کھلنے ہیں
✍️مصنفہ: غزل یاسر ملک
ناول کی اشاعت/ مہینہ/ سال: کرن ڈائجسٹ جنوری 2003
مکمل ناول ، صفحات: 35
کہانی کی بنیاد: ایمرجنسی نکاح بیسڈ ، روڈ ہیرو ،رومینٹک آفٹر نکاح سٹوری
کچھ پھول کھلنے ہیں غزل یاسر ملک کا 2003 میں لکھا ہوا ناول جس کو لوگ آج بھی پڑھنا پسند کرتے ہیں، نہ صرف پرانی جنریشن بلکہ نیو جنریشن بھی اولڈ ناولز کی دیوانی ہے 😍
یہ ایک بے حد انٹرسٹنگ اور رومینٹک سی کہانی ہے جس میں ہیرو صاحب کا مزاج کافی Rude سا ہے لیکن اس میں چلنے والی محبت کی کہانی پڑھنے والے کو آخر تک جکڑے رکھتی ہے ۔۔
کہانی کے ہیرو ہیں ضیغم جن کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کے بعد والد اپنی نئی زندگی شروع کرتے ہوئے دوسری شادی کر لیتے ہیں ، والد کو behavior ہیرو کے ساتھ بہت خراب رہتا ہے جس کی وجہ سے ہیرو نہ صرف والد سے بہت دور ہوچکا ہے بلکہ اس کا مزاج بھی اسی وجہ سے بہت تلخ اور سخت ہوگیا ہے ۔۔
ہیروئن علیشے کے ماموں اس کی شادی اپنے اس بیٹے سے کروانا چاہتے ہیں جو کہ ذہنی طور پر معزور ہے ، ہیروئن کو یہ رشتہ کسی صورت منظور نہیں ہوتا جبکہ دوسری طرف ماموں زبردستی یہ رشتہ کروانے کی کوشش کرتے ہیں تب ہیروئن کو کچھ سمجھ نہیں آتا تو وہ گھر سے بھاگ جاتی ہے اور اتفاق سے ہیرو کی گاڑی میں چھپ جاتی ہے ۔۔😀
ہیرو جب علیشے کو اپنی گاڑی میں دیکھتا ہے تو اس کے بارے میں غلط رائے قائم کر لیتا ہے اور اس کو اپنے دوست جو کہ پولیس میں ہے اس کے پاس تھانے لے آتا ہے ، اب یہاں پہنچ کر ہیرو کو پتہ چلتا ہے کہ ہیروئن آخر کس کی بیٹی ہے تب اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ ہیروئن کے والد تو اس کے ایک بہت اچھے ٹیچر رہ چکے ہیں ۔۔
پھر ضیغم علیشے کو لے کر اس کے والد کے پاس چھوڑنے آتا ہے جہاں ساری صورتحال کا ہیرو کو علم ہوتا ہے تو ہیروئن کے والد ہیرو سے ریکوئسٹ کر کے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ضیغم اور علیشے کا ایمرجنسی میں نکاح کروا دیتے ہیں 💓
یہاں سے ان دونوں کی ازدواجی زندگی کا آغاز ہوتا ہے جس میں شروع میں ہونے والی نوک جھوک ، غلط فہمیاں بھی شامل ہیں اور پھر آہستہ آہستہ بڑھتی ہوئی قربت اس رشتے کو مضبوط بنانے ہوئے خوشگوار انجام تک پہہنچتی ہے اور رومینٹک سی اینڈنگ پر اختتام پزیر ہوتی ہے 😍🥰
میری کیا رائے ہے اس ناول کے بارے میں ۔۔؟
کچھ پھول کھلنے ہیں از قلم غزل یاسر ملک جنہوں نے کم لکھا لیکن بہت یادگار اور اچھا لکھا کہ لوگ اتنے سالوں بعد بھی ان کی کہانیوں کو پڑھنا پسند کرتے ہیں ۔۔
ان کا یہ ناول ایک ہلکی پھلکی سی رومینٹک سی کہانی پر مبنی ہے لیکن رومانوی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور کچھ خاص بات جو لوگ روڈ ہیرو والی کہانیاں پسند کرتے ہیں جس میں آفٹر میرج سٹوری بھی شامل ہو ان کے لئے تو یہ ناول خاص پسندیدہ ہو سکتا ہے ۔۔
کہانی کا آغاز نہایت دلچسپ جس میں علیشے کا گھر سے بھاگنا ، ہیرو کی گاڑی میں چھپنا قاری کو فوراً اپنی گرفت میں لے لیتا ہے ، پھر ہیرو ضیغم کا کردار جس کے rude مزاج ہونے میں اس کی والدہ کا انتقال،والد کی دوسری شادی اور ہیرو کے ساتھ ان کے نامناسب رویہ شامل ہے ۔۔
پھر علیشے کا مظلوم لیکن اپنے کے لئے لڑنے والا کردار اور ہنگامی حالات میں اس کا ضیغم سے نکاح، کہانی کو ایک نیا موڑ دے دیتا ہے ،
35 صفحوں کے اس ناول میں کہانی تیزی سے آگے بڑھتی ہے اور ایک مکمل خوش کر دینے والی اینڈنگ ہوتی ہے 😍 میری رائے میں تو یہ ناول آپکو ضرور پڑھنا چاہیے کیونکہ ناولز کی دنیا میں یہ ایک اچھا انتخاب ہے 🤗










