🌸 ناول: پھول زلفوں میں
✍️ مصنفہ: فلک تنویر
🌹 اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، مارچ 2024
یہ ایک خوبصورت 💍 دوسری شادی اور شادی کے بعد پروان چڑھنے والی محبت کی کہانی ہے۔
ہیروئن پلوشہ سات بہنیں ہیں۔ اس کی شادی اپنے کزن سے ہوتی ہے مگر شوہر کا رویہ نہایت سخت اور ظالمانہ ہوتا ہے 💔۔ وہ اپنے والدین اور بہنوں کے مستقبل کی خاطر خاموشی سے سب کچھ برداشت کرتی رہتی ہے 😔 مگر بالآخر شوہر طلاق دے دیتا ہے۔
اداسی اور تنہائی کے اس دور میں وہ دوبارہ سے اپنی زندگی سنوارنے کے لیے یونیورسٹی میں داخلہ لیتی ہے 🎓۔ وہیں اس کی ملاقات ہیرو مجتبیٰ سے ہوتی ہے، جس کی بیوی فوت ہو چکی ہوتی ہے اور ایک بیٹا بھی ہوتا ہے 👨👦۔
جب ایک بگڑا ہوا رئیس زادہ پلوشہ کو پریشان کرتا ہے تو مجتبیٰ اس کا محافظ بن کر سامنے آتا ہے 💪❤️۔
یوں ان کے درمیان محبت، اعتماد اور احساس کا ایک خوبصورت رشتہ جنم لیتا ہے 🌼۔
آخرکار کہانی ایک پیار بھری خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے 💖✨
ایک دل کو چھو لینے والی کہانی ضرور پڑھیں!
Phool Zulfon mai by Falak Tanveer










