Novel: Shab E Taab
Writer: Mehwish Iftikhar
Published in: Shuaa Digest March – June 2018
Status: 4 Episodes Complete Novel
Pages:160
Genre: Romantic Love Story 💞| Here Police Officer based, Family Based,Long Novel
File Format: Pdf (Online)
With her emotionally expressive storytelling, Mehwish Iftikhar has developed a recognizable presence in modern Urdu fiction. Her novels explore the many shades of human relationships, often placing characters in situations where affection, trust, family ties, and difficult circumstances intersect. A notable feature discussed by readers of her work is the attention given to emotions; her stories can move through love and attachment as well as disappointment, conflict, sacrifice, and hostility. Her bibliography includes romantic and social fiction such as Shab-e-Taab, Zabt-e-Ishq, Bs Ek Teri Chah Hai, Mere Humsafar, and Meri Hasraton Ka Shumar Kar. Different narratives explore themes including second marriage, misunderstandings, family relationships, revenge, and emotionally complicated romances. Her characters are often placed against circumstances that challenge their choices and relationships, creating room for revelations and personal transformation. For readers interested in Urdu stories combining romance with family drama and emotional tension, Mehwish Iftikhar’s fiction offers a varied selection.
Novel Review By Rabia Kashif ❤️
شب تاب از مہوش افتخار
شعاع ڈائجسٹ مارچ 2018 تا جون 2018
چار اقساط اور لگ بھگ 160 صفحات پہ مبنی دو سال قبل شعاع ڈائجسٹ میں شعائع ہونے والا مہوش افتخار کا ایک بہت خوبصورت ناول ہے۔
یہاں میری اس بات سے بہت سے قارئین متفق ہوں گے کہ مہوش افتخار کے ناولز کا حسین ترین پہلو ان میں بیان کئے گئے “احساسات” ہوتے ہیں۔ منفرد کہانی کے ساتھ وہ زندگی میں رونما ہونے والے ہر جذبے کو پوری گہرائی اور جزئیات کے ساتھ لکھتی ہیں پھر خواہ وہ جذبہ محبت کا ہو یا نفرت کا، ایثار و قربانی کا ہو یا پھر ازلی دشمنی کا۔۔ ہر احساس کو جس خوبصورتی سے صفحات پہ اتارتی ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہے۔۔۔
یہی وجہ ہے کہ انکی کہانیوں میں اپنائیت کی ایک جھلک دکھائی دیتی ہے اور بحیثیت قاری، انسان اس کے سحر میں کھو سا جاتا ہے۔ مستزاد خوبصورت الفاظ کا چناؤ “کہانی” کو خاص بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔۔
“شب تاب” ناول بھی محبت اور عقیدت کے احساس میں گندھا ایک ایسا ہی ناول ہے، اس کے موضوع اور کہانی کی بات کریں تو یہ ایک لو سٹوری ہے، جس میں سپنس بھی ہے، مذہبی پہلو کو بھی نمایاں رکھا گیا ہے۔ ماضی اور حال کا سفر نامہ بھی ہے۔۔ بے اعتباری، طاقت اور حسد کی آگ میں جھلستے کچھ قریبی رشتوں کا ذکر بھی پڑھنے کو ملے گا۔۔
کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے “کبیر سنگھ” نامی شخص اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ ایک گاؤں میں رہائش پذیر ہے اور گاؤں کے پیر “سید نظر حسین شاہ” کے حسن سلوک سے بہت متاثر اور مرعوب ہے۔۔ یہ ماضی کی کہانی ہے جو دھیرے دھیرے اپنے انجام کو پہنچتی ہے۔۔
دوسری طرف حال کا ذکر ہے۔۔ یہ پیر صاحب کی ستائیس سالہ بیٹی “زرناب شاہ” کی کہانی ہے۔ وہ ناول کی ہیروئین(ایک سلجھا ہوا معصوم مگر باوقار کردار) ہے۔ چند برس قبل پیر صاحب کی بڑی بہو اپنے مذموم مفادات کی خاطر زرناب شاہ کا نام کبیر سنگھ کے بیٹے کے ساتھ جوڑ دیتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد کبیر سنگھ کو گاؤں بدر کر دیا جاتا ہے۔ یہ بات پورے علاقے میں پھیل چکی ہے اور بہت برس گزر جانے کے بعد بھی یہ الزام “زرناب شاہ” کی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔۔۔۔
ناول کا مرکزی کردار اور ہیرو “سیف علی جنگ” ہے جو شعبہ پولیس سے وابستہ ہے اور اسی گاؤں میں بطور اے ایس پی تعینات ہوا ہے۔۔ ایک دبنگ اور اصول پسند طبعیت کا مالک ہے، جو اپنے جذبوں کا اظہار کرنا بخوبی جانتا ہے۔۔زرناب شاہ کے مفاد پرست بھائیوں اور عیاش کزن ہاشم کے سامنے سیف علی جنگ کا کردار جس مضبوطی سے پیش کیا گیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ سیف کے دلکش انداز، دوٹوک اور ذومعنی و جاندار مکالمے بےاختیار دل لبھاتے ہیں۔۔
خوشگوار انجام کے ساتھ ماہرانہ انداز میں لکھی ایک بیحد خوبصورت، منفرد اور پر تجسس کہانی ہے۔ پڑھیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کریں۔












