Novel: Mehjoor E Nasheman
Writer: Misbah Ali Syed
Published in: Kiran Digest April 2017
Status: 12 Episode Complete Novel
Pages:295
Genre: Emergency Nikah based, Rude Hero,After Marriage❤️ Age Difference Based
File Format: Pdf (Online)
Misbah Ali Syed has contributed to Urdu digest literature with fiction centered on love, marriage, family ties, and the complexities of human behavior. Her storytelling brings together emotional moments and changing circumstances, often placing her characters in situations that test their relationships and beliefs. Works such as Mehjur-e-Nasheman and Barg-e-Umeed-e-Wafa demonstrate her connection with romantic and family-oriented fiction. Her narratives can move from light-hearted interactions to serious emotional conflicts, giving the characters room to experience different stages of life. Her work is suited to readers who enjoy Urdu stories where romance, family expectations, misunderstandings, and personal relationships remain important parts of the plot.
🌸 مہجورِ نَشیمن — از قلم مصباح علی سید
مہجورِ نَشیمن ایک خوبصورت اوردلکش اندازِ تحریر میں لکھی گئی کہانی ہے، جس میں ایمرجنسی نکاح، روڈ ہیرو، آفٹر میرج رومانس اور ایج ڈیفرنس جیسے دلچسپ عناصر شامل ہیں۔۔🥰
رادیبہ اپنے والدین کے ساتھ بیرونِ ملک رہتی ہے۔ وہ اپنے والدین کی شادی کے گیارہ سال بعد پیدا ہونے والی اکلوتی بیٹی ہے، اسی لیے گھر بھر کی بے حد لاڈلی ہے۔ معصوم طبیعت اور پیاری شخصیت رکھنے والی رادیبہ کے والد کے دوست کا بیٹا جندب بھی اسے پسند کرتا ہے اور بیرونِ ملک تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہے۔ 🌷
رادیبہ کے والد ازمیر زکاء کا تعلق ایک پرانی حویلی اور خاندان سے ہے۔ وہ مزید تعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہتے تھے، مگر ان کے والد نے شرط رکھی کہ پہلے اپنی کزن ہاجرہ سے نکاح کرنا ہوگا۔ ازمیر نکاح کے بعد بیرونِ ملک چلے جاتے ہیں اور وہاں رادیبہ کی والدہ مریم سے شادی کر لیتے ہیں۔ والد کے دباؤ پر وہ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دیتے ہیں، جس کے بعد ان کا حویلی والوں سے رابطہ تقریباً ختم ہو جاتا ہے۔ 😔
دوسری طرف حنبل ایک بااثر سیاسی شخصیت میر زکاہ کا بیٹا ہے۔ وہ اپنی قدرے سخت مزاجی، رعب دار شخصیت اور منفرد انداز کی وجہ سے سب سے الگ نظر آتا ہے۔ ❤️🔥 اس کی منگنی اپنی کزن سلوٰی سے ہو چکی ہے، جبکہ گھر کی ایک ملازمہ بھی اس کی شخصیت سے متاثر ہے۔ حنبل اپنی بیمار دادی کے بہت قریب ہے، جو اپنے بیٹے ازمیر کو یاد کرتی رہتی ہیں۔ دادی کی خواہش اور گھر کے حالات حنبل کو اپنے چچا سے دوبارہ رابطہ کرنے اور انہیں حویلی واپس آنے پر آمادہ کرتے ہیں۔
کہانی میں ایک اچانک سانحہ رادیبہ کی زندگی بدل دیتا ہے۔ اس کے والدین پاکستان آتے ہیں، مگر ایک حادثے میں دونوں دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ 💔 رادیبہ کے پاس حویلی واپس آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہتا، جہاں حالات اسے حنبل کے ساتھ نکاح کے بندھن میں باندھ دیتے ہیں۔ 😍
دونوں کے درمیان گیارہ سال کا عمر کا فرق ہونے کے باوجود شادی کے بعد ایک خوبصورت اور رومانوی رشتہ پروان چڑھتا ہے۔ حنبل کی ظاہری سختی کے پیچھے چھپی محبت اور رادیبہ کی معصومیت مل کر ان کی ازدواجی زندگی کو خاص بنا دیتی ہے۔ 💕👩❤️👨
لیکن جب حنبل کاروباری مصروفیات کے باعث بیرونِ ملک چلا جاتا ہے اور رادیبہ حویلی میں رہ جاتی ہے تو پرانے زخم اور دلوں میں چھپی ناراضگیاں دوبارہ جاگ اٹھتی ہیں۔ رادیبہ کے والدین سے متعلق برسوں سے دبے ہوئے جذبات اب کھل کر سامنے آنے لگتے ہیں، جس سے ان کی نئی ازدواجی زندگی بھی آزمائش میں پڑ جاتی ہے۔ 💔
کیا رادیبہ حویلی والوں کے دلوں میں موجود ماضی کی تلخیوں کو ختم کر پائے گی؟ حنبل اپنے رشتے کو کس طرح سنبھالے گا؟ اور کیا دونوں کی محبت ہر مشکل پر غالب آ جائے گی؟ یہ جاننے کے لیے مہجورِ نَشیمن ضرور پڑھیں۔ 🌹
ایک مکمل، جذباتی اور خوبصورت آفٹر میرج کہانی جس کا اختتام خوشگوار ہے۔ 💖🥰👌











