Jo saaz Pe guzri hai by Afshan Afridi

Jo saaz Pe guzri hai by Afshan Afridi

Novel: Jo Saaz Pe Guzri hai
Writer: Afshan Afridi
Published in: Pakeeza Digest April – August 2024
Status: Complete Long  Novel
Pages: 192
Genre:After Marriage |Social Romantic Novel
File Format: Pdf (Online)

Afshan Afridi And Her Literary Legacy

Afshan Afridi is a recognised name in Urdu digest fiction, known for her romantic and socially oriented novels. Her writing career includes contributions to popular Pakistani digests such as Shuaa, Khwateen, Kiran, and Aanchal. She has written numerous novels and stories, many of which focus on love, family bonds, emotional challenges, and social relationships. Her notable works include Rang Khushboo Hawa Badal, Bisat-e-Dil Bhi Ajeeb Shai Hai, Kitne Jugnu Muthi Mein, Bin Mange Moti Mile, and Mera Sara Zang Utar Do. Her storytelling places strong emphasis on emotions and relationships, while her characters often face situations that make the narratives engaging and relatable for Urdu fiction readers.

Novel Description

” جو ساز پہ گزری ہے از قلم افشاں افریدی”


مشکاتہ اس کہانی کی مضبوط اور صاف گو ہیروئن ہے۔ اس کی دو بہنیں ہیں۔ مشکاتہ کو غلط بات پر خاموش رہنا پسند نہیں، اور یہی بات اس کی پھپھو کو ناگوار گزرتی ہے۔ پھپھو کا خیال ہے کہ شادی کے بعد سسرال میں ایسی لڑکی کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طنز و تعریض کے یہ جملے اکثر مشکاتہ کے دل کو چبھ جاتے ہیں، اسی لیے وہ پھپھو کے گھر آنا جانا کم رکھتی ہے۔ 🌸
ہیرو آئواز ایک سنجیدہ اور ذہین کردار ہے، جو پی ایچ ڈی  کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے والد کا پورے گھر میں سخت اثر و رسوخ ہے۔ آئواز کے والد، مشکاتہ کے والد کے پرانے دوست ہیں اور اپنی مرضی سے آئواز کا رشتہ مشکاتہ سے طے کر دیتے ہیں۔ آئواز دل سے اس رشتے پر آمادہ نہیں ہوتا، مگر والد کے دباؤ اور پھر مشکاتہ کو دیکھنے کے بعد آہستہ آہستہ راضی ہو جاتا ہے۔ 🙂
شادی کے بعد مشکاتہ کو آئواز کے گھر کا ماحول بری طرح متاثر کرتا ہے، جہاں عورت کی عزت کو کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں۔ ساس نہایت اچھی اور سمجھدار ہیں، مگر سسر کا رویہ انتہائی سخت اور تلخ ہے۔ آئواز بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مشکاتہ کے لیے زندگی مشکل بنا دیتا ہے۔ گھر کی عورتوں پر ہاتھ اٹھانا ایک معمول سمجھا جاتا ہے، اور یہی رویہ میاں بیوی کے درمیان فاصلے کی بڑی وجہ بن جاتا ہے۔
بالآخر یہ تلخیاں اس حد تک بڑھتی ہیں کہ مشکاتہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آ جاتی ہے۔ کہانی میں ایک گہرا اور خوبصورت پیغام پوشیدہ ہے جو قاری کے دل کو چھو لیتا ہے۔ 🌹
اختتام خوشگوار ہے، اچھی کہانی ہے سبق آموز ۔ ❤️✨

Read PDF Online

Jo Saaz Pe Guzri hai by Afshan Afridi

میرا تبصرہ ۔۔

پاکیزہ ڈائجسٹ (اپریل تا اگست 2024 ) میں شائع ہونے والا افشاں آفریدی کا طویل ناول ایک سماجی و رومانوی کہانی ہے ، 192صفحات پر پھیلی یہ تحریر شادی کے بعد کی زندگی کے ان پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے جن پر اکثر حاموشی احتیار کر لی جاتی ہے ۔

مشکاتہ اس کہانی کی مضبوط اور صاف گو ہیروئن ہے ۔غلط بات پر چپ نہ رہنے کی عادت پر اکثر وہ اپنی پھوپھو کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہے ، پھوپھو سمجھتی ہیں کہ ایسی لڑکی زیادہ دیر سسرال میں نباہ نہیں کر پائے گی ۔ یہ سوچ ہمارے معاشرے کی اس سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جہاں لڑکی کو اس کی خاموشی کو ہی اس کی خوبی سمجھا جاتا ہے ، مشکاتہ کا کردار اسی سوچ کو چیلینج کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔

آئواز ایک سنجیدہ اور ذہین نوجوان ہے جو PHD کر رہا ہوتا ہے لیکن اس کی زندگی میں اتنا احتیار نہیں ہوتا کہ وہ اپنے والد کی مرضی کے خلاف اپنے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرسکے ، رشتہ والد کی پسند سے طے ہونا اور آئواز کا ابتدا میں ہچکچانا کہانی کو حقیقت سے قریب ترین دکھاتا ہے ۔

شادی کے بعد کہانی کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے، ایک ایسا گھر جہاں عورت کی عزت نہ کی جاتی ہو اور ہاتھ اٹھانا معمول کی بات ہو وہاں ایک خودار لڑکی کا جینا آسان نہیں ہوتا ، ساس کا نرم رویہ اور سمجھدار کردار کہانی میں کچھ توازن بھی پیدا کرتا ہے ، جبکہ سسر کی سختی اور آئواز کا اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنا میاں بیوی میں فاصلے پیدا کرتا ہے۔ مشکاتہ کا ناراض ہو کر میکے لوٹ آنے کی بھی یہی وجوہات بنتی ہیں ۔

یہ ناول خاص طور پر اس پیغام کی وجہ سے اہم ہے کہ گھریلو سختی کو روایت کے نام پر قبول نہیں کیا جانا چاہیے ۔موضوع حساس ہے اور  مصنفہ نے اسے بہت متوازن انداز میں برتا ہے۔خوشگوار اختتام قاری کو اس بات کی امید  دیتے ہیں کہ رویے بدل بھی سکتے ہیں۔

مجموعی اعتبار سے یہ ایک اچھا سبق دینے والی اور سوچنے پر مجبور کردینے والی کہانی ہے جو سماجی موضوعات کو پسند کرنے والے قارئین کو ضرور پسند آئے گی ۔

Novels Cafe Avatar

Latest Post