📚 ناول: عیدی تیرے نام کی
🖋️ مصنفہ: فلک تنویر
📰 شعاع ڈائجسٹ، مئی 2023
یہ Age Difference Based اور دوسری شادی کے پس منظر میں لکھی گئی ایک خوبصورت اور دلچسپ کہانی ہے 🦋
مناہل اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ تایا کی طرف سے دیے گئے گھر کے حصے میں رہتی ہے 🏠۔ تائی کا تعلق ایک خوشحال خاندان سے ہے، مگر ان کی بیٹی وانیا مناہل کو بالکل پسند نہیں کرتی اور اس سے شدید حسد کرتی ہے ۔
مناہل کی منگنی اپنی خالہ کے بیٹے سے ہو جاتی ہے 💍، لیکن وانیا کی نظر بھی اسی پر ہوتی ہے اور وہ اسے اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے 💔۔
دوسری جانب جہانگیر کے بڑے بھائی بہزاد کی پہلے شادی ہو چکی ہوتی ہے، مگر وہ طلاق پر ختم ہو جاتی ہے۔ حالات کچھ ایسا رخ اختیار کرتے ہیں کہ مناہل کی شادی بہزاد سے ہو جاتی ہے 👰♀️۔ اس کے بعد کہانی ان کی ازدواجی زندگی اور بدلتے ہوئے رشتوں کے گرد آگے بڑھتی ہے 💞🌙۔
مناہل کی زندگی میں آنے والی یہ تبدیلیاں کیا رنگ لاتی ہیں اور اس کی کہانی کس موڑ پر پہنچتی ہے؟ جاننے کے لیے ناول ضرور پڑھیں 📖💫۔ کہانی کا اختتام خوشگوار ہے 💗🌸
Eidi Tere Naam ki by Falak Tanveer









