Novel Description
📕ناول: سلطنت دل
✍️مصنفہ: مریم عزیز
اشاعت سال/ مہینہ : شعاع ڈائجسٹ فروری – مارچ 2011
مکمل ناول – صفحات: 110
Forced Marriage based| After Marriage Romantic Story 💞 Happy Ending | Amazing novel
ہیرو ابراہیم اور ہیروئن ملائکہ کزنز ہیں، ملیحہ اپنے والدین کے بے پناہ لوڈ پیار میں پلی بڑھی ہے جس کی وجہ سے وہ کافی بگڑ جاتی ہے اور خود سر ہو جاتی ہے اور وہ کسی ایسے لڑکے کو پسند کرتی ہے جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ملائکہ کا تعلق ایک امیر گھرانے سے ہوتا ہے اور اس کے والد اپنی بیٹی کی شادی اپنی حیثیت کے حامل لوگوں میں کرنا چاہتے ہیں۔۔
دوسری طرف ابراہیم اپنے والدین کے ساتھ بیرون ملک رہتا ہے ، جب اس کی والدہ کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کے والد اس کو لے کر پاکستان شفٹ ہو جاتے ہیں ۔دونوں کے والدین یہ ان دونوں کی شادی کا فیصلہ کرتے ہیں، ابراہیم اور ملائکہ دونوں کا نکاح کروا دیا جاتا ہے 💞جس میں ملائکہ کی مرضی شامل نہیں ہوتی۔۔
ملائکہ اس رشتے کو دل سے قبول نہیں کرتی ، ان کی شادی کا آغاز ہی اختلافات سے ہوتا ہے اور وہ ابراہیم سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے ۔۔🥲
اصل دلچسپی تو شادی کے بعد کی کہانی میں پیدا ہوتی ہے 😍 جہاں پیچیدگیاں، بدلتے رویے اور جزبات اس کہانی کو مزید دلکش و دلچسپ بنا دیتے ہیں ۔۔
خوشگوار اختتام کے ساتھ یہ رومینٹک سی سٹوری آپکو نہ صرف پسند آئے گی بلکہ آپ اس کو بار بار پڑھنا بھی چاہیں گے 🥰
سلطنت دل پر میرا تبصرہ ۔۔
مریم عزیز کا ناول سلطنت دل شعاع ڈائجسٹ کے فروری تا مارچ 2011 کے شماروں میں شائع ہوا یہ کہانی 110 صفحات پر مشتمل اور زبردستی کی شادی کے مقبول موضوع کو نئے رنگ اور انداز کے ساتھ پیش کرتی ہے اس کہانی کا اصل حسن یہ ہے کہ یہ کہانی نکاح پر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اصل داستان تو شروع ہی وہاں سے ہوتی ہے 😍۔۔
ملائکہ جو کہ ایک امیر گھرانے کی بیٹی ہے والدین کے بے جا لاڈ پیار نے اس کی شخصیت کو ایک ضدی اور اپنی من مانی کرنے والی لڑکی بنا دیا ہے وہ اپنی مرضی سے ایک مڈل کلاس لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ والدین اپنی پسند اپنے خاندان کے ایک لڑکے ابراہیم کے ساتھ اس کا نکاح کروا دیتے ہیں ، ابراہیم والدہ کی وفات کے بعد پاکستان اپنے والد کے ساتھ شفٹ ہوتا ہے تو اس کے بعد شادی وہ بھی ایک ایسی لڑکی سے جو اس کے ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتی اور دوسری طرف ماں سے محرومی کا خلا اور نئے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش۔۔
مصنفہ نے دونوں کرداروں کے مزاج اور پس منظر کا فرق بخوبی دکھایا ہے۔ملائکہ کا طلاق پر اصرار اس کی نادانی اور ناپختگی کا اظہار ہے جبکہ ابراہیم کا صبر اور ٹھہراؤ کہانی میں ایک دلچسپی پیدا کر دیتا ہے ، دونوں کے رشتے میں تلخیاں بھی آتی ہیں پھر آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے محبت اور چاہت کے رشتے کی طرف بڑھنا پڑھنے والے کو بہت متاثر کرتے ہیں،نفرت سے اپنائیت تک کا سفر ہی اس ناول کی جان ہے۔
ناول سے ایک پیغام تو یہ ملتا ہے کہ والدین کی اپنی اولاد کی ہر ضد پوری کردینا بچوں کو بگاڑ بھی سکتا ہے ، اور یہ بھی کہ محبت صرف پسند کرنے کا نام نہیں بلکہ وقت برداشت اور خلوص کے ساتھ پروان چڑھنے والے ایک جزبے کا نام ہے ۔ امیر اور متوسط طبقے کا فرق بھی کہانی میں اہم پہلو ہے۔
اوور آل سلطنت دل میری پسندیدہ رائٹر مریم عزیز کا ناول اور یہ کہانی مجھے پسند بھی بہت ہے اس لیے میں تو یہ ضرور کہوں گی کہ جنہوں نے ابھی تک نہیں پڑھا وہ ضرور پڑھیں، ناولز کی دنیا میں ایک بہت ہی اچھا انتخاب 💞🥰









