🌸 ناول: آئینِ وفا
📖 اشاعت: کرن ڈائجسٹ، دسمبر 2001
✍️ مصنفہ: فرحت اشتیاق
📄 صفحات: 45
Romantic Love Story Family based Happy Ending
💖 میری پسندیدہ لو اسٹوریز میں سے ایک، جس میں محبت کے ساتھ رشتوں کی نزاکت اور جذبات کی خوبصورت عکاسی ملتی ہے۔ تحریر کا انداز دل کو چھو لینے والا ہے، اس لیے فرحت اشتیاق کے خوبصورت ناول پسند کرنے والوں کو ضرور پڑھنا چاہیے۔
کہانی کی مرکزی کردار یعنی کہانی کی ہیروئن نیہا ہے، جو اپنی والدہ کو کھو چکی ہے۔ اس کی بڑی بہن شادی شدہ ہے، جبکہ نیہا اپنے والد کے ساتھ رہتی ہے اور دونوں کے درمیان بہت گہرا اور محبت بھرا تعلق ہے۔ ❤️
ایک موقع پر نیہا اپنی آنٹی کے گھر جاتی ہے، جہاں ایک دلچسپ اور قدرے مزاحیہ صورتِ حال میں اس کی ملاقات اوزان واصف سے ہوتی ہے۔ 😍 اوزان ترکی میں رہتا ہے۔ اس کی والدہ ہندو اور والد مسلمان تھے، جبکہ ایک کار حادثے میں وہ دونوں دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔
نیہا اور اوزان کی ملاقات رفتہ رفتہ ایک معصوم اور دلکش محبت میں بدل جاتی ہے۔ 💕 دونوں کے درمیان بننے والا یہ خوبصورت رشتہ کہانی کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے، مگر نیہا کے والد اوزان کو غیر ملکی ہونے کی وجہ سے اس رشتے کے لیے قبول نہیں کرتے اور اس کا رشتہ مسترد کر دیتے ہیں۔ 🥺
اب محبت، خاندان اور والد کی رضا کے درمیان نیہا کے لیے حالات کس رخ پر جاتے ہیں، یہ جاننے کے لیے ناول پڑھنا ہوگا۔ 🌷
ایک بہت پیار بھری، ہلکی پھلکی اور جذباتی لو اسٹوری ہے جس کا اختتام خوشگوار ہے۔ 👩❤️👨











