Hook By Umme Taifoor

Hook By Umme Taifoor

ناول کے بارے میں معلومات:

تفصیل؛

ناول کا نام: ہک

مصنفہ: ام طیفور

اشاعت سال/ مہینہ: خواتین ڈائجسٹ ستمبر 2016

صفحات: 32 ایک مکمل اردو ناول ۔

کہانی کا موضوع؛

دوسری شادی کے موضوع پر مبنی اور شادی کے بعد کے واقعات پر مبنی کہانی ہے جو کہ ایک فیملی سٹوری ہے ۔

مصنفہ؛

ام طیفور بہت منفرد سی کہانیاں لکھتی ہیں اور اردو ادب میں اپنا ایک اچھا نام بنا چکی ہیں، مزاح بہت منفرد اور چھا لکھتی ہیں کہ بے ساختہ ہی ان کے جملوں پر ہنسی آجاتی ہے ۔ کئی مکمل ناول بھی لکھ چکی ہیں اور اب سلسلے وار ناول بھی لکھ رہی ہیں ۔

کہانی کے کردار؛

ہیرو آفاق؛  جزباتی اور اپنے فیصلے پر ڈٹ جانے والا نوجوان ،جس کی شناخت کا سوال ایک آزمائش بنتا ہے۔

مریم؛ کہانی کی ہیروئن جس کی والدہ کی وفات کے بعد ایک دوسری فیملی اس کی پرورش کی ذمہ داری اٹھاتی ہے ،نائس نیچر کی لڑکی ہے۔

لال دین ؛ ہیرو کا سرپرست،اصول پسند، خاندانی غرور میں مبتلا شخص ،

صادق حسین؛ ہیرو کے والد کے دوست اور ہیروئن کے سرپرست،

کہانی کا جائزہ؛

ناول کی کہانی آفاق اور مریم کے گرد گھومتی ہے ، مریم آفاق کے والد کے دوست کے گھر پر رہتی ہے کیونکہ اس کی والدہ کی ڈیتھ ہوچکی ہے اور اب صادق حسین ہی اس کے سرپرست ہیں ۔

ہیرو کے والد لال دین اور صادق حسین کی فیملیز میں برسوں پرانی دوستی ہے لیکن اتنی گہری دوستی ہونے کے باوجود ہیرو کے والد مریم کو اپنی بہو بنانے پر راضی نہیں ہوتے ،کیونکہ مریم کا صادق حسین کی فیملی کے ساتھ کوئی خونی رشتہ نہیں ہوتا اس لئے ہیرو کے والد  اس رشتے کے حق میں نہیں ہوتے ۔۔

دوسری طرف لال دین نے ہیرو کی پرورش کی ہوتی ہے لیکن سب کو یہی پتہ ہے کہ ہیرو لال دین کا حقیقی بیٹا نہیں ہے ، دونوں دوستوں کی ماضی کی کچھ کہانیاں ہیں جو کہ ایک سسپنس اور دلچسپی لئے ہوئے ہیں ۔ بڑی مختلف سی کہانی ہے آفاق اور مریم یعنی ہیرو اور ہیروئن کی Happy Ending 🥰ہوتی ہے۔

“ہوک” کہانی کے بارے میں میری رائے ۔۔

ام طیفور کی تحریر ستمبر 2016 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوئی ، یہ کہانی قدرے مختلف ہے،دوسری شادی کے موضوع پر بھی ہے اور شادی کے بعد کہانی میں کیا ہوتا ہے اس پر بھی سٹوری ہے ، کہانی میں سسپنس بھی ہے ۔

مصنفہ نے یہاں رشتوں کی اس الجھنوں کو چھیڑا ہے جس میں خون کا تعلق اور دل کا تعلق آمنے سامنے آ کھڑے ہوتے ہیں ، عموماً شادی کے موضوع پر کہانیاں ایک جیسی ہی چلتی ہیں لیکن یہاں شادی کے بعد کے موضوعات کو ایک نئے سرے سے برتا گیا ہے اس لئے پڑھنے میں کچھ منفرد سا احساس بھی ہوتا ہے ۔

کہانی کی سب سے بڑی خوبی اس کا دوہرا دھاگا ہے ،ایک جانب نئی نسل کی چاہت ہے اور دوسری طرف بزرگوں کی پرانی دوستی کی داستان بھی ، جو بیچ بیچ میں کھلتی ہے اور پڑھنے والے کو محظوظ کرتی ہے ، ماضی کے ٹکڑے جس طرح سے پروئے گئے ہیں اس سے مصنفہ کی کہانی پر گرفت کا پتہ چلتا ہے ، خاص طور پر حسب نسب اور اپنائیت کا سوال بہت احسن طریقے سے اٹھایا گیا ہے کہ کیا کسی کو پالنے والا ہاتھ اسکا حقیقی سہارا نہیں بن سکتا؟یہ سوال کہانی کو محبت کے قصے سے اوپر اٹھا دیتا ہے ۔

بہت اچھے میچور اسٹائل میں لکھی ہوئی کہانی جس میں کہیں کہیں ہلکا سا مزاح بھی دیکھنے کو ملتا ہے جو کہ کہانی کو بوجھل نہیں ہونے دیتی ، کم صفحات ہونے کے باوجود کہانی کو پراپر لکھا گیا کہ کوئی موڑبھی جلد بازی کا شکار نہیں لگتا اور انجام تک پہنچتے ہوئے دل مطمئن بھی ہوتا ہے ، ہاں چند مقامات پر جزباتی کشمکش کو پھیلایا بھ جاسکتا تھا مگر پھر بھی بہت اچھے سے کہانی کو سمیٹا گیا۔

کہا جاسکتا ہے کہ ایسی کہانی ہے جو وقت کم لیتی ہے اور دیرپا تاثر چھوڑ دیتی ہے ، رشتوں کی نزاکت پر مبنی کہانی ۔

چند آخری الفاظ ؛

یہ ناول خاندانی تعلقات اور ماضی کے رازوں اور محبت کے مختلف پہلوؤں کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے ،شادی کے بعد محبت اور دوسری شادی کے ٹاپک پر پڑھنے والے ناولز کو پسند کرنے والے لوگ ضرور پڑھیں اچھی بات آفاق اور مریم کے خوشگوار اختتام کی ہے ۔

ام طیفور کے انداز میں لکھی ہوئی ایک منفرد کہانی ۔

Read PDF Online

Hook By Umme Taifoor

Novels Cafe Avatar

Latest Post