ناول کا خلاصہ
🌹 ناول: محبت روشنی ہے
📖 اشاعت: کرن ڈائجسٹ، ستمبر 2015
✍️ مصنفہ: نادیہ احمد
💍 موضوع: Contract Marriage + After Marriage
❤️ اختتام: Happy Ending
روشنی کی زندگی والد کے انتقال کے بعد یکسر بدل جاتی ہے۔ گھر کی ذمہ داری کم عمری میں ہی اس کے کندھوں پر آ پڑتی ہے۔ ماں کی بے اعتنائی اور چھوٹی بہن کی خود غرضی کے باوجود وہ ہمت نہیں ہارتی۔ 🥺💔
روزگار کے سلسلے میں روشنی بیرونِ ملک مقیم ہے جہاں محدود وسائل کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہی ہے۔ حالات اس وقت مزید مشکل ہو جاتے ہیں جب اس کی بہن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اس سے رقم کا مطالبہ کرتی ہے۔ دوسری طرف اس کی روم میٹ کی مشکوک سرگرمیاں بھی روشنی کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ 🌧️
دوسری جانب وقار حسن کا تعلق ایک خوشحال خاندان سے ہے۔ والدین کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اس کی بڑی بہن ہی اس کی فکر کرتی ہے اور اسے شادی کے لیے مسلسل آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ 💫
وقار جس لڑکی کو پسند کرتا ہے، وہ اس کی شادی کی پیشکش مسترد کر دیتی ہے۔ بہن کے اصرار سے بچنے کے لیے وقار ایک جھوٹ بول دیتا ہے کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے۔ 😅
اب سوال یہ ہے کہ روشنی اور وقار کی ملاقات کیسے ہوتی ہے؟ اور حالات انہیں کس طرح ایک ایسے رشتے تک لے جاتے ہیں جہاں ایک معاہدے سے شروع ہونے والا تعلق حقیقی محبت میں بدلنے لگتا ہے؟ 💕
ایک جذباتی، خوبصورت اور بعد از شادی محبت کے رنگ لیے کہانی، جس کا اختتام دل کو خوش کر دیتا ہے۔ 🥰
محبت، قربانی اور رشتوں کے اتار چڑھاؤ سے بھرپور یہ ناول ضرور پڑھیں۔ ❤️
ناول اور کرداروں پر میری رائے ۔۔
نادیہ احمد کا یہ ناول کرن ڈائجسٹ ستمبر 2015 میں شائع ہوا اور کنٹریکٹ میرج کے جزباتی موضوع کو گہرائی کے ساتھ پیش کرتا ہے ، کہانی کا آغاز ایک ایسی لڑکی روشنی کی جدوجہد سے ہوتا ہے جو اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنے گھر والوں کا سہارا بنتی ہے ، کم عمری میں ہی پورے گھر کی ذمہ داری اٹھا لیتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ماں کی بے اعتنائی اور بہن کی خودغرضی کو بھی خوش اسلوبی سے برداشت کرتی ہے ۔۔
کردار ۔۔
روشنی (ہیروئن): باہمت خودار اور قربانی دینے والی لڑکی ، والد کے بعد گھر سنبھالنے والی لڑکی
وقار حسن (ہیرو) ایک امیر گھرانے کا نوجوان، جو کامیاب بزنس مین بھی ہے اور اس کے والدین کی وفات کے بعد ایک بڑی بہن سرپرست ہیں جو اس کے لئے فکرمند رہتیں ہیں کہ وہ شادی کرکے اپنا گھر بسا لے۔
روشنی کی والدہ، وقار حسن کی بڑی بہن ،روشنی کی بہن اور روشنی کی روم میٹ یہ سب کردار بھی کہانی کا حصہ ہیں ۔
ناول کی نمایاں خوبی اس کے دو مختلف پس منظر ہیں ،ایک طرف پردیس میں مشکلات کے ساتھ جینے والی روشنی ،جہاں بہن کے مطالبات اور اپنی روم میٹ کی عجیب وغریب سرگرمیوں کی وجہ سے مشکلات بڑھتی ہیں، تو دوسری طرف ایک امیر گھرانے کا لڑکا وقار جس کی دنیا اس کی صرف ایک بڑی بہن ہے جو اس سے مسلسل اپنا گھر بسانے کا مطالبہ کرتی ہیں اور وہ بہن کی اس بات کو ماننے کے لئے وقتہ طور پر روشنی سے ایک معاہدہ کے تحت شادی کرلیتا ہے اور یہی کہانی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوتا ہے ۔۔
کنٹریکٹ میرج کا موضوع اگرچہ اردو ادب میں کافی لکھا جا چکا ہے لیکن اس کہانی میں قربانی کے عناصر اس کو مختلف اور جزباتی بنا دیتے ہیں ، ایک ایسا رشتہ جو مجبوری سے شروع ہوا اور آہستہ آہستہ احترام،اعتماد اور محبت میں ڈھل گیا ، شادی کے بعد کی کہانی بہت پیاری ہے 💞
مکالموں میں فطری پن بھی ہے اور گھریلو اور سماجی مسائل کی عکاسی بھی بہت اچھی کی گئی ہے ، کہانی کا بنیادی ڈھانچہ اگرچہ روایتی سا ہے لیکن کہانی کو بہت متاثر انداز میں لکھا گیا ہے اور آفٹر میرج سٹوری بھی بہت اچھی چلتی ہے ۔میری رائے میں جو لوگ آفٹر میرج کہانیاں پڑھنا پسند کرتے ہیں ان کیلئے بہت اچھا انتخاب ہوگا۔













