Sehar hone ko hai by Rashida Riffat

Sehar hone ko hai by Rashida Riffat

Novel: Sehar Hone Ko Hai
Writer: Rashida Riffat
Published in: Khwateen Digest January 2008
Status: Complete Novel
Pages: 37
Genre: Emergency Nikah based, ❤️ After Marriage, Couisns based Love Story
File Format: Pdf (Online)

Rashida Riffat’s writing carries a warm, conversational quality that makes her narratives easy to connect with. Her work frequently draws attention to the small details of domestic life, the behaviour of people within close-knit households, and the situations that quietly shape relationships. Instead of depending on a single formula, her stories move through different shades of affection, tension, humour, family expectations, and personal choices. Titles associated with her work include Sehar Hone Ko Hai, Mohabbat Humsafar Meri, Ab Mohabbat Karni Hai, Zindagi Ik Safar, and Tujh Pe Dil Hara. Her fiction has appeared in Urdu digest literature and has attracted readers who enjoy character-led plots with a distinctly desi social setting. Dialogue and everyday interactions often play an important role in her storytelling, giving her characters a familiar quality. Her name remains associated with a varied collection of Urdu romantic and domestic fiction rather than one narrowly defined genre.

Novel Review By Rabia Kashif ❤️

سحر ہونے کو ہے از راشدہ رفعت
خواتین ڈائجسٹ جنوری 2008

ناول میں ایک ہی گھر میں بسنے والے سادہ مزاج لوگوں کا ذکر ہو،
خاندانی رشتوں کے مابین محبت و احترام ہو۔۔
کزنز اور بہن بھائیوں کا پیار ہو۔۔۔
چہروں پہ بےساختہ مسکراہٹیں بکھیرتے جملے
اور لفظوں میں اپنائیت بھرا احساس ہو۔۔۔۔
تو سمجھ جائیں کہ آپ راشدہ رفعت کو پڑھ رہے ہیں۔۔۔

جی بالکل! ایسا ہی ہے۔ ایک بیحد خوبصورت انداز بیان رکھنے والی مصنفہ، جنکی تحریروں کا ہمیں بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔۔ انکے لفظوں سے جھلکتا اپنا پن قاری کے لبوں پہ بے ساختہ مسکراہٹیں بکھیر جاتا ہے۔

“سحر ہونے کو ہے” ناول بھی انکی ایک ایسی ہی تحریر ہے جس میں ابا اور خالو کے انتہائی حساس نوعیت کے تعلقات کو بہت خوبصورتی سے لفظوں میں ڈھالا گیا ہے، ان کے دلوں میں ایک دوسرے کا احترام تو موجود ہے مگر برابری کا زعم بھی ہے۔۔۔
اگر دیکھا جائے تو حقیقتا بھی یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس میں ہم آہنگی کم و بیش ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
ہم سب کی ہر دلعزیز راشدہ رفعت نے بیحد ہلکے پھلکے انداز میں ایسے ہی ایک منظر کا بہت خوبصورت خاکہ پیش کیا ہے۔

متدبر مگر غصیل سا “ارتضی” جوائنٹ فیملی میں رہنے والی، اپنی خالہ زاد “انزہ” کو پسند کرتا ہے لیکن کبھی اظہار نہیں کرتا۔
دونوں بہنیں خاندانی مشاورت سے انکی منگنی طے کر دیتی ہیں۔ مگر انزہ ارتضی کی بارعب شخصیت اور غصیلی طبعیت کی وجہ سے اس سے بہت ڈرتی ہے اور اس منگنی کو بھی سراسر ارتضی کی جانب سے کیا جانے والا ایک سمجھوتا گردانتی ہے۔۔۔۔
منگنی کے کچھ ہی عرصے بعد ارتضی کو کمپنی کی جانب سے دو سال کے لئے بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے مگر انزہ کے والدین ارتضی کی روانگی سے قبل انکے نکاح کے لئے زور دینے لگتے ہیں، اس ساری صورتحال سے خائف ارتضی نکاح کے روز ہی رخصتی کا شوشا چھوڑ دیتا ہے، جیسے گھر والے بحالت مجبوری مان لیتے ہیں۔۔
ولیمہ کے فنکشن کے بعد جہاں انزہ اور ارتضی کے مابین بدگمانیاں رفع ہو جاتیں ہیں وہی انکے والد کے مابین کسی بات پہ ٹھن جاتی ہے، اور اسکا خمیازہ ارتضی اور انزہ کے رشتے کو بھگتنا پڑتا ہے۔۔۔

خوشگوار اختتام کے ساتھ بہت خوبصورت اور ماہرانہ انداز میں لکھا یہ ناول آپکو ہنسائے گا بھی اور انزہ کی تکلیف پہ آزردہ بھی کرے گا۔۔

بہت زبردست کہانی ہے۔ ضرور پڑھیں۔۔

Read PDF Online

Sehar Hone Ko Hai By Rashida Riffat

Novels Cafe Avatar

Latest Post