Novel: Titliyan khwab aur phool
Writer: Afshan Afridi
Published in: Kiran Digest October 1996
Status: Complete Novel
Pages:48
Genre: After Marriage ❤️ Romantic Love Story 💕
File Format: Pdf (Online)
Afshan Afridi has contributed significantly to the world of Pakistani Urdu digest novels through a diverse collection of romantic and social fiction. Her stories have been published in several well-known digests, including Shuaa, Khwateen, Kiran, and Aanchal. She is particularly known for creating emotionally engaging narratives in which relationships, love, family circumstances, and social issues play an important role. Her fiction has attracted readers through its emotional situations, relationship-based plots, and distinctive approach to romantic storytelling.
ناول کا نام: تتلیاں، خواب اور پھول از قلم افشاں آفریدی
یہ ایک نہایت دلکش رومانوی کہانی ہے 💕
ہیروئن رومیسہ گھر کی سب سے چھوٹی، سب کی آنکھوں کا تارا ہے 🥰
کالج لائف، گھر کا ماحول اور بھائی کے ساتھ شرارتی سی نوک جھونک کہانی میں جان ڈال دیتی ہے 🙂💫
ہیرو عمر شاہ اپنی فیملی کے ساتھ برابر والے بنگلے میں آتا ہے 🏡
بالکونی سے ہونے والی خاموش سی ملاقاتیں، نظر کی باتیں اور دل کی دھڑکنیں 💭❤️
محبت کا احساس بہت آہستگی اور خوبصورتی سے ابھرتا ہے 🌷
ہیروئن کی کزن کی شادی ہیرو کے دوست سے ہو جاتی ہے 💍
اسی رشتے کے وسیلے سے دونوں گھرانے قریب آتے ہیں 🤍
غلط فہمیوں کے بغیر، سادہ اور مہذب انداز میں کہانی آگے بڑھتی ہے 🌸
شادی کے بعد کی زندگی بھی بڑی پیاری اور حقیقت کے قریب محسوس ہوتی ہے 💞
اختتام خوشگوار اور اطمینان بخش ہے 👩❤️💋👨
✨ رومان، خاندانی اقدار اور ہلکی سی شرارت کا خوبصورت امتزاج — لازمی مطالعہ ✨ 💖🦋
Read PDF Online
Titliyan khwab aur phool by Afshan Afridi
تتلیاں خواب اور پھول کے بارے میں میری رائے۔۔
کرن ڈائجسٹ اکتوبر 1996 میں شائع ہونے والا افشاں آفریدی کا مکمل ناول “تتلیاں خواب اور پھول” ایک شائستہ سی محبت کی داستان ہے،اڑتالیس صفحات پر مشتمل یہ تحریر اس دور کے ڈائجسٹ ادب کی یاد دلاتی ہے ،جب کہانی کا حسن اس کی نرمی ،سلیقے اور گھریلو فضا میں ہوا کرتا تھا ۔
رومیسہ گھر کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی بیٹی ہے اس کے کالج کے دن ،بھائی کے ساتھ شرارتیں اور گھر کی رونق کہانی کو زندگی سے بھر دیتے ہیں ، ایسے مناظر پڑھنے والے کو بچپن اور جوانی کے گھریلو ماحول کی طرف لے جاتے ہیں ،جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں میں بڑی خوشیاں چھپی ہوتی ہیں ۔
عمر شاہ کا برابر والے بنگلے میں آنا اور بالکونی سے نظروں کا خاموش تبادلہ اس کہانی کا سب سے دلکش حصہ معلوم ہوتا ہے یہاں محبت شور اور ہنگامے کے بغیر دھیرے دھیرے دل میں اترتی ہے ،عنوان میں تتلیوں اور پھولوں کا ذکر اسی نازک اور لطیف احساس کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے ۔
کزن کی شادی کے ذریعے دونوں خاندانوں کا قریب آنا ایک فطری اور مثبت پیش رفت ہے۔ آج جب بیشتر رومانوی کہانیاں سازشوں،بدگمانیوں اور غلط فہمیوں کے سہارے آگے بڑھتی ہے ،ایسے میں سادہ اور مہذب انداز میں چلتی ہوئی کہانی ایک خوشگوار تبدیلی ہے، شادی کے بعد کی زندگی کو حقیقت کے قریب دکھانا بھی ایک وصف ہے ،
افشاں آفریدی کا پر اثر انداز بیان اس ناول کی جان ہے جو بغیر مبالغے کے جزبات کو دل تک پہنچاتا ہے۔انکی تحریر میں خاندانی اقدار،رشتوں کا احترام اور ہلکی سی شرارت ایک ساتھ ملتی ہے ،جو پڑھنے والے کو شروع سے آخر تک مسکراہٹ کے ساتھ جوڑے رکھتی ہے ۔
مجموعی طور پر یہ ناول ان قارئین کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے جو رومانوی کہانیاں پسند کرتے ہیں خوشگوار اور اچھے انجام کے ساتھ ایک بہترین تحریر ۔










