ناول کا نام: محبت جیت جاتی ہے
مصنفہ: فرح بھٹو
اشاعت: کرن ڈائجسٹ، اکتوبر 2022
صفحات: 30
یہ ایک نرم، سادہ اور دل کو چھو لینے والی خاندانی محبت کی کہانی ہے 💕
کہانی کی ہیروئن نمرہ ایک باہمت اور سنجیدہ لڑکی ہے۔ والد کے انتقال کے بعد گھر کی ذمہ داریاں اسی کے کندھوں پر آ جاتی ہیں۔ ایک چھوٹا بھائی ہے اور ایک بڑی بہن جو شادی شدہ ہے۔ نمرہ کو تعلیم کے شعبے سے بے حد لگاؤ ہے اسی شوق کے تحت وہ سرکاری طریقے سے تدریس کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتی ہے 🙂
ہیرو میکال ایک سلجھا ہوا اور مہذب کردار ہے۔ نمرہ کی بڑی بہن زبردستی دونوں کی منگنی طے کروا دیتی ہے 💍 اور وقت کے ساتھ میکال نمرہ کو پسند کرنے لگتا ہے ❤️
مگر قسمت یہاں ایک نیا موڑ لاتی ہے…
شادی کی تیاریوں کے دوران نمرہ کا چھوٹا بھائی گھر کی ساری جمع پونجی لے کر ملک سے باہر چلا جاتا ہے 💔 اس مشکل صورتحال میں نمرہ اپنی بہن کے ذریعے میکال کی فیملی کو رشتہ سے انکار کر دیتی ہے۔
وقت گزرتا ہے…
نمرہ ایک استاد بن چکی ہوتی ہے اور اتفاق سے میکال اسی اسکول میں مانیٹرنگ آفیسر کے طور پر آ جاتا ہے 😍
یہاں سے کہانی میں دوبارہ قربت، ہلکی پھلکی نوک جھونک، غلط فہمیاں اور احساسات کی خوبصورت گرہیں کھلتی ہیں 💞
ایک صاف ستھری، محبت بھری اور خاندانی اقدار سے جڑی کہانی 🌸
جس کا انجام خوشگوار ہے اور یہی پیغام دیتی ہے کہ
👉 سچی محبت آخرکار جیت ہی جاتی ہے ♥️👩❤️💋👨
واقعی ایک اچھی، ہلکی پھلکی اور دل خوش کر دینے والی کہانی — ضرور پڑھیں 🌹✨







