ناولٹ کا نام: آپ کا شکریہ
مصنفہ: ثمرہ بخاری
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، جون 1997
صفحات: 30 📖
یہ ایک خوبصورت اور معصوم سی ٹیچر بیسڈ کہانی ہے، جس میں پڑھائی، شرارتوں اور محبت کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے ❤️🌸
نیلم کے تین چھوٹے بھائی ہیں، جن کی وجہ سے گھر کی ذمہ داریوں میں وہ اس قدر مصروف رہتی ہے کہ اپنی پڑھائی کے لیے مناسب وقت نہیں نکال پاتی۔ اسی دوران اس کے پڑوس میں جنید اپنے گھر والوں کے ساتھ آ کر رہنے لگتا ہے 🏡۔ نیلم کی دوستی جنید کی بڑی بہن سے ہو جاتی ہے، جو اسے پڑھائی میں مدد دینے کے لیے اپنے گھر بلاتی ہے 📚🥰۔
وہیں نیلم کی پہلی ملاقات جنید سے ہوتی ہے، لیکن ان کی پہلی ہی مڈبھیڑ کچھ اچھی نہیں رہتی 😅۔ جنید کی شرارت کے باعث نیلم کو ٹیچر سے ڈانٹ اور مار تک کھانی پڑتی ہے، جس سے وہ اسے بالکل پسند نہیں کرتی۔ دوسری طرف جنید کی بہن جب بھی کسی مشکل سوال میں الجھتی ہے تو اپنے بھائی سے مدد لے لیتی ہے 🌹۔
کچھ عرصے بعد جنید کی بہن کی شادی ہو جاتی ہے اور وہ بیرونِ ملک چلی جاتی ہے 💍۔ کئی سال گزرنے کے بعد جب وہ دوبارہ پاکستان آتی ہے، تب تک نیلم کالج میں پہنچ چکی ہوتی ہے۔ اپنی تعلیم میں مدد کے لیے نیلم ایک بار پھر ان کے گھر آنا شروع کر دیتی ہے، جہاں جنید سے اس کی ملاقاتیں بھی دوبارہ ہونے لگتی ہیں 🥰۔
یوں پرانی ناراضگی، شرارتیں اور بدلتے ہوئے جذبات ایک نہایت پیاری کہانی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ آخر میں کہانی ایک خوبصورت ہیپی اینڈنگ کے ساتھ مکمل ہوتی ہے 👩❤️💋👨
پرانے ناولٹ پسند کرنے والوں کے لیے ایک ہلکی پھلکی، پیاری اور ضرور پڑھنے والی کہانی ہے۔ 📖🥰
Aap ka Shukria by Samra Bukhari












