Us din ko ana hai by Durr e Saman

Us din ko ana hai by Durr e Saman

🌹 اُس دن کو آنا ہے

مصنفہ: درِ ثمن
اشاعت: کرن ڈائجسٹ، دسمبر 2003
صفحات: 35
After Marriage ،Revenge basee ، Family Story 💕

عنادل کے والدین نے اپنی پسند سے شادی کی ہوتی ہے ❤️۔ عنادل نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ والدین کے ساتھ بیرونِ ملک گزارا ہوتا ہے، لیکن والدہ کے انتقال کے بعد اس کے والد اسے لے کر پاکستان واپس آ جاتے ہیں۔ یہاں عنادل کی ملاقات اپنے خالہ زاد روہان سے ہوتی ہے، جو رفتہ رفتہ اسے پسند کرنے لگتا ہے۔ 🥰

عنادل کے والد اسے اپنے ددھیال لے جاتے ہیں، جہاں حویلی کے ماحول میں اس کا سامنا اپنے سوتیلے تایا کے بیٹے حاتم سے ہوتا ہے۔ حاتم آوارہ مزاج ہونے کے ساتھ عنادل کے لیے بری نیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ 😔

اسی دوران عنادل کے والد کی اچانک وفات ہو جاتی ہے 💔۔ حالات سے گھبرا کر عنادل حویلی سے نکل آتی ہے اور اس کی زندگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جاتی ہے۔

کہانی میں رافع کا کردار بھی اہم ہے، جو روہان کا دوست اور ان کے پڑوس میں رہتا ہے۔ 🌸 عنادل اور رافع کے درمیان بننے والا رشتہ آگے چل کر ایک خوبصورت ازدواجی زندگی کی صورت اختیار کرتا ہے۔ ان کے درمیان محبت، قربت اور جذبات کو کہانی میں خاص انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ ❤️‍🩹

خاندانی رشتوں، مشکل حالات، بدلے اور شادی کے بعد پروان چڑھنے والی محبت کو خوبصورتی سے سمیٹتی ہوئی یہ ایک مختصر مگر دلچسپ کہانی ہے، جس کا اختتام خوشگوار ہوتا ہے۔ 💖✨

Read PDF Online

Us Din Ko Ana Hai By Durr E Saman

Novels Cafe Avatar

Latest Post