🌷 کیسے مانوں میرا ہے
📖 اشاعت: شُعاع ڈائجسٹ، اکتوبر 2002ء
✍️ مصنفہ: میمونہ خورشید علی
💞
یہ ایک ہلکی پھلکی اور دلچسپ خاندانی کہانی ہے، جس میں محبت کے ساتھ ساتھ خوبصورت مزاح بھی شامل ہے۔ 🥰
کہانی کا ہیرو اپنی ایک کزن کو پسند کرتا ہے، مگر مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ لڑکی عمر میں اس سے بڑی ہوتی ہے۔ وہ ہیرو کے جذبات سے بالکل بے خبر اسے صرف ایک چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتی ہے۔ 😅
دوسری طرف گھر کے بزرگ ہیرو کے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرتے ہوئے اس کا رشتہ ایک اور کزن سے طے کر دیتے ہیں۔ یہ لڑکی قدرے موٹی اور بہت سادہ مزاج ہوتی ہے، جبکہ اس کے گھر میں چھوٹے بہن بھائیوں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے۔ 💕
ابتدا میں ہیرو اس رشتے کو دل سے قبول نہیں کر پاتا، لیکن پھر بعد میں حالات اور دونوں کی روزمرہ نوک جھونک رفتہ رفتہ کہانی کو دلچسپ بنا دیتی ہے۔ 😄وقت کے ساتھ اسے اپنی ہونے والی بیوی کی سادگی، معصومیت اور خلوص کا اندازہ ہونے لگتا ہے اور اس کے دل میں بھی محبت جگہ بنانے لگتی ہے۔ ❤️
کہانی کا ایک نہایت مزاحیہ اور یاد رہ جانے والا حصہ وہ ہے جب ہیرو ہیروئن کے غسل خانے کا نام “سونا یوریا” رکھ دیتا ہے 😂 اور مذاق میں کہتا ہے کہ یہاں سب سے زیادہ کھاد بنتی ہے! 😄
یوں ہنسی مذاق، گھریلو رشتوں اور بدلتے ہوئے جذبات کے درمیان دونوں کا رشتہ ایک خوبصورت موڑ اختیار کرتا ہے۔ آخرکار محبت اپنی جگہ بنا لیتی ہے اور کہانی ایک پیارے سے خوشگوار انجام کے ساتھ مکمل ہوتی ہے۔ 🥰❤️
Kaisy Manu Mera hai by Memoona Khurshid Ali











