Chandni Mai nahai Raat by Fakhra Jabeen

Chandni Mai nahai Raat by Fakhra Jabeen

Novel: Chandni Mai Nahai Raat
Writer: Fakhra Jabeen
Published in: Khwateen Digest January 2002
Status: Complete Novel
Pages:63
Genre: Romantic Love Story 💞| Family Based
File Format: Pdf (Online)

Fakhra Jabeen has contributed a wide selection of Urdu fiction to the digest-reading tradition, with stories that move through romance, household relationships, social circumstances, and the unexpected turns of ordinary life. Her bibliography includes titles such as Sham Kinaray, Ujalon Ki Basti Mein, Yahin Pe Ishq Thehra Hai, Tarashta Hai Safar, Bakhtawar, and Chandni Mai Nahai Raat.  Her work often places characters within familiar South Asian settings, allowing family decisions, marriages, emotional attachments, and personal difficulties to shape the direction of the plot. Some of her stories also explore second marriage, forced marriage, and changing relationships after marriage, while others carry a lighter family-oriented atmosphere.  Her novel Sham Kinaray has also been published as a book by Ilm-O-Irfan Publishers.  Across her varied titles, Fakhra Jabeen’s work reflects an enduring connection with readers who enjoy Urdu fiction rooted in relationships, domestic settings, and romantic situations.

Novel Review By Rabia Kashif ❤️

چاندنی میں نہائی رات از فاخرہ جبیں
خواتین ڈائجسٹ جنوری 2002

ابتدائی پیرا میں ساون کی بارش، بجلی کی گھن گرج، باغ اور درختوں کا ذکر پڑھتے ہی ہمیں یہ یاد دلانے کے لئے کافی ہے کہ ہم کس کی تحریر پڑھنے جا رہے ہیں۔
بالکل! فاخرہ جبیں کے مخصوص انداز تحریر کے ساتھ ایک یادگار اور خوبصورت ناول۔
چند کرداروں کی دلچسپ کہانی اور بدلتے موسموں کی دلفریب منظر کشی کو ایک ساتھ ایک ہی جگہ پہ سمو لینا بلاشبہ فاخرہ جبیں کی ہی کاریگری ہے۔

سالوں پہ محیط یہ “کہانی”، جو شروع ہوتی ہے بارش کے خوف میں چیختی ہوئی چھوٹی سی ماہین سے، جسکی دلجوئی “چاند بھیا” کرتے ہیں۔ جو باغ والے اس گھر میں رہائش پذیر ہیں اور انکے ساتھ روا رکھا جانے والا “نجمہ خالہ” کا اذیت پسندانہ رویہ ناول کے آغاز سے ہی قاری کو مخمصے میں ڈال دیتا ہے۔۔

کہانی کا خلاصہ واضح کروں تو والد کی وفات کے بعد بڑے ماموں اور چھوٹے ماموں کی فیملیز کے درمیان پرورش پانے والی “ماہین” کو گرجتے چمکتے بادلوں کا خوف اور کزن “محب” کی بے تکی شرارتیں چاند بھیا سے دوستی کرنے پہ مجبور کر دیتیں ہیں اور پھر یہ دوستی بڑے ہونے تک ایک بیحد پرخلوص اور بے غرض رشتہ میں بدل جاتی ہے۔
بچپن میں رگ شرارت رکھنے والا محب جوانی کی دہلیز پار کرتے ہی ماہین سے محبت کرنے لگتا ہے جبکہ بڑی ممانی کا رجحان اپنی بھانجی کی جانب ہوتا ہے۔
ماہین کے چاند بھیا کو اکثر خالہ نجمہ کے اذیت ناک برتاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ چپ چاپ برداشت بھی کرتا ہے مگر ایک دن بات بڑھ جانے پہ مجبور ہو کر وہ گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

ناول کا ایک اور بہت خوبصورت کردار “رتو” جو ماہین کی دوست اور نکی بوا کی نواسی ہے۔ اپنے جذبوں و احساسات کا والہانہ اظہار کرتی دکھائی دیتی ہے۔
ماہین، رتو اور چاند بھیا کے مابین کمیسٹری ناول کا انتہائی پرکشش حصہ ہے۔۔

کہانی میں تجسس ہے، رشتوں کا احترام اور عزت میں لپٹی محبت ہے۔ ایک حقیقی ٹچ کے ساتھ بہت نرمی اور آہستگی سے کہانی آگے بڑھتی ہیں اور ہمیں اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔۔۔

بے انتہا خوبصورت انداز بیان کے ساتھ بلاشبہ فاخرہ جبیں کے بہترین ناولز میں سے ایک ہے۔
ضرور پڑھیں۔

Read PDF Online

Chandni Mai Nahai Raat by Fakhra Jabeen

Novels Cafe Avatar

Latest Post