🌸 چاند سے پھول تلک 🌸
مصنفہ: زمر نعیم اجر
اشاعت: حنا ڈائجسٹ، ستمبر–اکتوبر 2002
ایک طرف روایتی اقدار میں پلی بڑھی ہوئی آنچل ہے اور دوسری جانب بے باک طبیعت رکھنے والا پولیس آفیسر ماریج۔ دونوں کی پہلی ملاقات آنچل کی بہن کے گھر ہوتی ہے، جہاں ماریج پہلی نظر میں ہی آنچل کی سادگی سے متاثر ہو جاتا ہے 💕👀
بات پسندیدگی سے آگے بڑھتی ہے اور دونوں کی منگنی بھی ہو جاتی ہے، مگر آنچل کے گھر والوں کو ماریج کا بے تکلف اور بولڈ انداز قبول نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے یہ رشتہ ختم کر دیا جاتا ہے 💔
ماریج کے گھر والوں کا آنچل سے رابطہ برقرار رہتا ہے، جو آنچل کی بی بی جان کے لیے باعثِ رنج بنتا ہے۔ حالات اس وقت ایک نیا رخ اختیار کرتے ہیں جب وہ غصے میں ماریج کو آنچل سے شادی کرکے اسے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے کہہ دیتی ہیں 😍💍
شادی کے بعد دونوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلیاں، مزاجوں کا فرق اور رشتے کی نئی آزمائشیں کہانی کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہیں ❤️✨
🌷 پولیس آفیسر ہیرو اور جبری شادی ، بعد از شادی زندگی
💜 خوشگوار اختتام 💜
Chand Se Phool Talak by Zumar Naeem Ajar









