ناول: دیے کا کام ہے جلنا 🕯️
مصنفہ: میمونہ خورشید علی
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جون 1997
صفحات: 30
After Marriage based Most Romantic Love Story 💕
یہ مختصر مگر بے حد خوبصورت شادی کے بعد کی رومانوی کہانی ہے، جس میں میاں بیوی کے رشتے کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 🥰
حرا میڈیکل کی طالبہ ہے اور اپنی تعلیم کو لے کر بہت سنجیدہ ہوتی ہے۔ 📚 وہ دانیال سے ٹیوشن پڑھتی ہے۔ دانیال حرا کے والد کے شاگرد رہ چکے ہوتے ہیں اور حرا کو پسند کرنے کی وجہ سے اس کے گھر رشتہ بھیج دیتے ہیں۔ 😍
حرا شادی کے لیے ایک شرط رکھتی ہے کہ دانیال اس کی تعلیم مکمل کروانے میں اس کا ساتھ دے گا اور اس کی پڑھائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے گا۔ دانیال اس کی شرط مان لیتا ہے اور یوں دونوں کی ازدواجی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ 💕
وقت گزرتا ہے اور دونوں دو بچوں کے والدین بن جاتے ہیں۔ ❤️ دانیال اپنی بیوی کے ساتھ کافی رومانوی انداز رکھتے ہیں، لیکن حرا ان کی محبت بھری شرارتوں کو اکثر نظرانداز کر دیتی ہے۔ 😄 دانیال بھی کہاں پیچھے رہنے والا ہوتا ہے، وہ آفس میں باس بن کر حرا سے خوب بدلہ لیتا ہے۔ 😂
کہانی میں میاں بیوی کی محبت، ہلکی پھلکی نوک جھونک اور ازدواجی زندگی کے خوبصورت لمحات بہت دلنشیں انداز میں شامل ہیں۔ 💏🌸
چھوٹی سی مگر بہت پیاری رومانٹک اسٹوری ہے، خاص طور پر after-marriage stories پسند کرنے والوں کے لیے ضرور پڑھیں۔ 😍
ہیپی اینڈنگ کے ساتھ ایک خوبصورت اور مکمل کہانی۔ ❤️











