Novel: Jo Darj Tha Tere Bakht mei
Writer: Afshan Afridi
Published in:Shuaa Digest April 1995
Status: Complete Novel
Pages:30
Genre: Second Marriage based ❤️| Heart touching Emotional Story | Family Based
File Format: Pdf (Online)
Afshan Afridi has contributed significantly to the world of Pakistani Urdu digest novels through a diverse collection of romantic and social fiction. Her stories have been published in several well-known digests, including Shuaa, Khwateen, Kiran, and Aanchal. She is particularly known for creating emotionally engaging narratives in which relationships, love, family circumstances, and social issues play an important role. Rang Khushboo Hawa Badal is among her notable works, while other titles include Lekin Woh Mere Khwab, Kon Dilan Dian Janey, Bisat-e-Dil Bhi Ajeeb Shai Hai, and Raston Ki Marzi Hai. Her fiction has attracted readers through its emotional situations, relationship-based plots, and distinctive approach to romantic storytelling.
جو درج تھا تیرے بخت میں از قلم افشاں آفریدی
یہ ایک سیکنڈ میرج بیسڈ نہایت خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی کہانی ہے 💍✨
سادہ مگر گہری جذباتی کیفیت لیے ہوئے یہ ناول واقعی must read ہے ❤
کہانی کی ہیروئن فرینہ چار بہنوں اور ایک بھائی کی اکلوتی کنواری بہن ہے 🌸
اس کی تینوں بہنیں شادی شدہ ہیں۔ دو بہنوں کی شادیاں پھوپھو کے بیٹوں سے ہو چکی ہیں—
ایک بہن اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہے 😊
جبکہ دوسری کا شوہر اچھا ثابت نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے فرینہ کی امی ہر وقت فکرمند رہتی ہیں 😔
تیسری بہن کی شادی خالہ کے گھر ہوئی ہوتی ہے،
جہاں اس کا دیور ہشام فرینہ کا دیوانہ ہے 😍
لیکن فرینہ کی امی ایک ہی گھر میں دو بیٹیوں کی شادی سے خوف زدہ ہیں،
اسی لیے وہ اس رشتے کے حق میں نہیں ہوتیں 😟
ادھر فرینہ کو اپنے بھائی کا دوست پسند آ جاتا ہے 💞
یہاں سے کہانی جذبات، فیصلوں، ماں کی پریشانیوں اور تقدیر کے موڑ لیتی ہے ✨
مجموعی طور پر یہ ایک دل کو چھو لینے والی، باوقار اور مثبت پیغام والی کہانی ہے 💛
جس کا اختتام خوبصورت اور خوشگوار ہے 💏🌼
اگر آپ کو فیملی بیسڈ جذباتی اور سیکنڈ میرج بیسڈ کہانیاں پسند ہیں
تو یہ ناول ضرور پڑھیں 📚💕
Read PDF Online
Jo Darj tha Tere bakht mei by Afshan Afridi
کہانی پر میرا تبصرہ
افشاں آفریدی کا ناول “جو درج تھا تیرے بخت میں ” ایک ایسی کہانی جو نہایت گہرے جزبات لئے ہوئے ہے ،مکمل طور پر ایک فیملی سٹوری ہے جس میں ایک ماں کی اپنی اولاد خاص طور پر اپنی بیٹیوں کو لے کر فکر مند رہنا بہت اچھے انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔
کہانی کی سب سے نمایاں خوبی کہانی کا حقیقت سے قریب ہونا ہے ، ایسے جیسے بہت سے گھرانوں کی یہ پریشانی اور یہی کہانی ہے ۔چار بہنوں اور ایک بھائی کے گھرانے میں ہر بہن کی الگ ازدواجی زندگی کی کہانی ہے جس سے معاشرے کے مختلف رنگ سامنے آتے ہیں، ایک بیٹی کی خوشی اور دوسری بیٹی کی مشکلات دیکھ کر ماں کا فکر مند رہنا ہر اس قاری کو اپنا سا لگے گا جو ایسی فیملی کو جانتا ہو یا وہ اس فیملی کا حصہ ہو۔۔
ماں کا دو بیٹیوں کو ایک ہی گھرانے میں بیاہنے کا خوف ایک عملی اور فطری پہلو ہے ،
ہشام کی دیوانگی اور فرینہ کا اپنے بھائی کے دوست کی طرف متوجہ ہونا کہانی میں کشمکش کے ساتھ ساتھ دلچسپی بھی پیدا کر دیتاہے۔
اور یہیں سے جزبات فیصلوں اور تقدیر کے موڑ قاری کو مکمل طور پر اس کہانی سے جوڑ دیتے ہیں ۔۔
افشاں آفریدی کے سادہ اور رواں انداز سے کہانی میں بوریت نہیں آتی اور اس ناول کا جو پیغام مصنفہ دینا چاہتی ہیں کہ نصیب اپنی راہ خود بناتا ہے اور صبر و سمجھداری سے کیے گئے فیصلے ہی زندگی کو خوشیوں سے بھرتے ہیں ۔۔
مجموعی طور پر ایک باوقار فیملی سٹوری جس میں میسج بھی ہے اور ہیپی والی اینڈنگ بھی 🥰










