Introduction of Khwateen Digest
Digest Name: Khwateen Digest
Language: Urdu
Published: Monthly Digest
Start Year \ Month : April 1972
Founder: Mahmood Riaz
City: Karachi
خواتین ڈائجسٹ پاکستان کے معروف اور قدیم ماہانہ اردو ڈائجسٹ میں اس کا شمار ہوتا ہے اس کا آغاز محترم محمود ریاض صاحب نے اپریل 1972 میں کراچی سے کیا ۔ ڈائجسٹ کی شروعات حمد و نعت سے ہوکر احادیث اور دین کے بارے میں معلومات سے ہوتی ہے اور پھر قسط وار ناول، مکمل ناول ۔ناولٹ اور افسانے ، شاعری ، انٹرویوز، اور اصلاحی مضامین دیئے جاتے ہیں ۔اس کے ساتھ خواتین کی دلچسپی کے لیے کھانے کی اچھی اچھی ترکیب اور بیوٹی ٹپس بھی شامل کی جاتی ہیں تاکہ خواتین کو ایک مکمل پیکج ایک ہی کتاب میں مل سکے۔
اس ڈائجسٹ کو خواتین کے لئے نہ صرف تفریح کے لئے بلکہ ان کے معاشرتی مسائل کے حل کے لئے مواد بھی شامل کیا گیا۔۔خواتین ڈائجسٹ کا شمارہ جب سے پبلش ہونا شروع ہوا ہے تب سے لے کر آج تک اس نے اپنا معیار گرنے نہیں دیا بلکہ ہمیشہ اپنی دلکش کہانیوں اور بہترین مواد کے ذریعے قارئین کے دلوں کو تسخیر کئے رکھا۔ اس میں لکھنے والی مصنفات نے اپنی شاندار تحریروں سے نہ صرف میگزین میں اپنا نام بنایا بلکہ ان کے ناولز پر پاکستان کے بہترین ٹیلی ویژن ڈرامے بنائے گئے اور جو لوگ ان رائٹرز کو نہیں بھی جانتے تھے ان ٹی وی ڈراموں کی بدولت نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی ان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا ۔۔اور اس سب کا صحرا بلا شبہ خواتین ڈائجسٹ کو ہی جاتا ہے۔
Read PDF Online
خواتین ڈائجسٹ جولائی 2009 کا شمارہ جس میں آپکی پسندیدہ کہانیاں شامل ہیں ۔











