Kohar Mai By Nayab Jailani

Kohar Mai By Nayab Jailani

ناول کی تفصیل:

ناول کا نام: کہر میں

مصنفہ: نایاب جیلانی( نایاب جیلانی اردو ادب کے میگزین میں کئی سالوں سے لکھ رہی ہیں اور جوں جوں وقت بڑھ رہا ہے ان کی تحریروں میں مزید نکھار ہی پیدا ہوا ہے ، انداز تحریر میں بہت پختگی اور کہانی پر بہت اچھی گرفت ہوتی ہے۔ ان کا یہ ناول ” کہر میں” بھی بہت اچھا اور دل کو بھا جانے والا ہے۔ )

اشاعت: پاکیزہ ڈائجسٹ اگست – ستمبر 2015

صفحات: 44 ; دو اقساط پر مبنی اردو زبان میں مکمل ڈائجسٹ ناول

صنف؛ چائیلڈ ہڈ نکاح بیسڈ، آفٹر میرج سٹوری

ناول کا خلاصہ

بچپن کے رشتے ، ازدواجی زندگی کی پیچیدگیاں اور بکھرتے ہوئے خاندان کو دوبارہ جوڑنے کی کہانی، جس میں محبت کے ساتھ غلط فہمیوں اور جدائی کا درد بھی شامل ہے۔

ہیرو ماہر اور ہیروئن فاطمہ کی زندگی کا سفر کئی موڑ لیتا ہے ، ماہر کا نکاح بچپن میں ہی اپنی کزن سے ہو چکا ہوتا ہے ،اور دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں۔

دوسری فاطمہ کے والدین نے محبت کی شادی کی ہوتی ہے مگر اس کے والد کا رویہ اپنی فیملی کے ساتھ اچھا نہیں ہوتا ۔ جب وہ فاطمہ کا نکاح اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ زبردستی کرنا چاہتے ہیں تو فاطمہ کی والدہ اپنی ماں یعنی فاطمہ کی نانی سے مدد مانگتی ہیں تاکہ بیٹی کو اس تکلیف دہ ماحول سے نجات دلوا سکیں ۔

بالآخر فاطمہ کی شادی ماہر سے ہو جاتی ہے ،لیکن اس رشتے کو ماہر کی والدہ کی طرف سے قبولیت نہیں ملتی ، شادی کے بعد فاطمہ کے دل میں ماہر اور اس کی کزن کو لے کر شکوک و شبہات پیدا ہو جاتے ہیں ۔ شادی کے بعد وہ اپنے دو جڑواں بچوں کو چھوڑ کر پاکستان واپس چلی جاتی ہے ۔💔

چودہ سال کی طویل جدائی کے بعد فاطمہ کا اپنے شوہر کی طرف دوبارہ لوٹنا کہانی کو ایک نیا رخ دیتا ہے ۔کیا اتنے برس کے فاصلے ان کے درمیان دیوار کو گرا سکیں گے؟

ایک خاندان کی جزباتی داستان جس میں رشتوں کی نزاکت ، غلط فہمیوں کے اثرات اور زندگی کو دوسرا دینے کا پہلو بھی نمایاں ہے ، دل کو چھو لینے والے واقعات کے ایک اچھی اینڈنگ بھی پڑھنے کو ملتی ہے 🥰

ناول ” کہر میں” پر میرا تجزیہ اور کرداروں کے بارے میں معلومات ۔۔

کردار ؛

ماہر: ایک ایسا مرد جس کی محبت موجود ہے مگر اظہار اور وضاحت کی کمی اسے رشتے میں کمزور بنا دیتی ہے۔ ماں اور خاندان کے دباؤ کے درمیان اس کا کردار الجھا ہوا نظر آتا ہے۔


فاطمہ: تلخ گھریلو ماحول میں پلی ہوئی لڑکی، جو حساس اور جذباتی ہے۔ شک اور دکھ اسے سخت فیصلے کی طرف لے جاتے ہیں، مگر برسوں بعد اس کی واپسی اس کی ہمت کو ظاہر کرتی ہے۔


جڑواں بیٹے: ماں کی جدائی میں پلنے والے بچے، جو کہانی کے جذباتی پہلو کو گہرائی دیتے ہیں۔
👵 ماہر کی والدہ اور فاطمہ کی والدہ و نانی: دونوں طرف کے بزرگ کردار، جن کے فیصلے رشتوں کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تجزیہ ؛

کہانی کا عنوان ” کہر میں” کہانی کی فضا کی خوب ترجمانی کرتا ہے ، جس طرح سے دھند میں راستے دھندلا جاتے ہیں اور اپنے بھی پرائے لگنے لگتے ہیں ، اسی طرح سے اس داستان میں ایک مختصر سی غلط فہمی دو لوگوں کی نظر کو دھندلا دیتی ہے ۔مصنفہ نے بتایا ہے کہ بات نہ کرنا اور دل کا بوجھ دل میں ہی رکھنے سے رشتوں کو کس خاموشی سے کمزور کر دیتا ہے ۔

کہانی کی خوبی یہ ہے کہ کہانی کا کوئی کردار بھی مکمل طور پر بے قصور نہیں ہے سوائے ان دو چھوٹے بچوں کے، ہر کوئی اپنے حالات، اپنی تربیت اور اپنے خوف کے ہاتھوں مجبور ہے ، اس لئیے پڑھنے والا بھی کسی ایک فریق کا ہمنوا بننے کے بجائے سب کا دکھ سمجھنے لگتا ہے ۔بچپن کے طے شدہ رشتے ، پھر ایک ماں کا اپنی بیٹی کو ایک غلط شخص سے شادی بچانے کی کوشش، پھر ساس کا ناراض رویہ ، یہ سب وہ پہلو ہیں جو کہانی کو عام گھروں سے قریب بھی محسوس ہوتے ہیں اور کہانی کو حقیقت کا رنگ دیتے ہیں ۔

چودہ برس کی دوری کہانی کا سب سے وزنی حصہ ہے ،اتنے لمبے عرصے میں لوگ بدل جاتے ہیں،بچے بڑے ہو جاتے ہیں ، زخم گہرے ہو جاتے ہیں یہاں قاری کو احساس ہوتا ہے کہ ایک سوال کا جواب نہ مانگنا اور ایک وضاحت نہ دینا کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے ، ماں کے بغیر پلنے والے بیٹوں کی موجودگی فاصلے کو مزید گہرا اور جزباتی بنا دیتی ہے ، اور پڑھنے والے کا دل بھر آتا ہے .

آخری بات؛

اس کہانی میں مصنفہ نے بہت خوبصورتی سے ٹوٹے ہوئے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش کی ہے ، بکھرے ہوئے خاندان کو دوبارہ ایک جگہ لانا آسان نہیں ، مگر مصنفہ نے اسے حقیقت پسندی سے اسے دکھایا ہے ، بغیر کسی مبالغے کے، کہ ماضی کے زخم آسانی سے نہیں بھرتے ، اور یہی سچائی کہانی کو وزن دیتی ہے۔ کہانی اچھے انداز میں اختتام پذیر ہوتا ہے ۔❤️ایک اچھا یادگار مطالعہ ہے ۔

Read PDF Online

Kohar Mai by Nayab Jailani

Novels Cafe Avatar

Latest Post