Novel: Mere Muqabil Mei Hoon
Writer: Afshan Afridi
Published in: Shuaa Digest November 2007
Status: Complete Novel
Pages:26
Genre: After Marriage ❤️| Romantic Love Story
File Format: Pdf (Online)
Afshan Afridi is a recognised name in Urdu digest fiction, known for her romantic and socially oriented novels. Her writing career includes contributions to popular Pakistani digests such as Shuaa, Khwateen, Kiran, and Aanchal. Her Famous novels include Rang Khushboo Hawa Badal, Bisat-e-Dil Bhi Ajeeb Shai Hai, Kitne Jugnu Muthi Mein, Bin Mange Moti Mile, and Mera Sara Zang Utar Do. Her storytelling places strong emphasis on emotions and relationships, while her characters often face situations that make the narratives engaging and relatable for Urdu fiction readers.
میرے مقابل میں ہوں از قلم افشاں آفریدی
یہ ایک خوبصورت کزنز، منگنی اور شادی کے بعد کی زندگی پر مبنی دلچسپ کہانی ہے، جس میں رشتوں کی نزاکت اور کرداروں کی خوبصورت نوک جھونک خاص طور پر قابلِ ذکر ہے 🌹❤️۔
ہیرو شجاع اور ہیروئن کونین آپس میں کزنز ہونے کے ساتھ ساتھ منگنی شدہ بھی ہوتے ہیں 😍۔ شجاع اپنے ہونے والے رشتے کو لے کر کافی سنجیدہ اور توقعات رکھنے والے ہوتے ہیں، جبکہ کونین منگنی کو غیر شرعی تعلق سمجھنے کی وجہ سے اسے شادی جتنی اہمیت نہیں دیتی 🙂۔ کونین کا یہ انداز شجاع کو اکثر خفا کر دیتا ہے۔اور وہ اپنے اس رویے کی وجہ سے ہیروئن کو پریشان بھی کرتا ہے۔۔
خیر پھر ان دونوں کی شادی ہو جاتی ہے اور شادی کے بعد شروع ہوتی ہے اصل کہانی ۔۔
کہانی میں مزید دلچسپ موڑ آتے ہیں اور دونوں کے رشتے کی خوبصورت جہتیں سامنے آتی ہیں 💕۔ خاص طور پر کونین کا شوخ، بے تکلف اور دلچسپ انداز کہانی کو مزید مزے دار بنا دیتا ہے 🥰✨۔
دیکھئیے کیسے ہیروئن کونین اپنے شوہر کی ناراضگی دور کرتی ہے اور اسے اس رشتے کو لے کر جو دل میں رہ جانے والی باتیں ہیں اس کو ٹھیک کرتی ہے ۔۔اور کیسے یہ کہانی اپنے انجام کو پہنچتی ہے ۔۔
اگر آپ کو کزنز کی منگنی، خوبصورت نوک جھونک اور شادی کے بعد کی رومانوی فیملی کہانیاں پسند ہیں تو یہ ناول ضرور پڑھیں 🌸❤️۔
آخر میں کہانی ایک خوشگوار انجام کے ساتھ مکمل ہوتی ہے 👩❤️💋👨♥️۔
Read PDF Online
Mere Muqabil Mei Hoon by Afshan Afridi
تبصرہ
افشاں آفریدی کا یہ ناول میرے مقابل میں ہوں ایک بہت اچھا سبق دیتی ہوئی کہانی ہے ، ہلکی پھلکی سی فیملی بیسڈ سٹوری جس میں کزنز ہیں،خاندان ہے اور اس کو لے کچھ معاشرے کی روایات اور کچھ مذہب کے تقاضے بھی شامل ہیں ۔
کہانی کا جو بنیادی خیال ہے وہ خاصا منفرد ہے کونین ایک ایسی لڑکی جو اپنے کزن شجاع سے انگیجڈ ہے اس کے اور شجاع کے درمیان ایک تکرار سی رہتی ہے ، کیونکہ شجاع اپنی منگیتر ہونے کے ناطے اس کو ایک بیوی جیسی حیثیت دینا چاہتا ہے جبکہ کونین اپنی معاشرتی روایات اور اپنے مذہب کے حوالے سے منگنی جیسے ناپائیدار رشتے کو ایک حد میں رکھنا پسند کرتی ہے ، جو کہ۔ رائٹر نے اس ناول میں ایک بہت اچھا پوائنٹ اٹھایا ہے ۔
اب جب شادی ہو جاتی ہے تو شجاع کی اس پرانی شادی سے پہلے کو لے کر ناراضگی والی بات کو ہیروئن کیسے خوش اسلوبی سے ہینڈل کرتی ہے کہ ہیرو صاحب کو بھی اس بات کا ادراک ہو جاتا ہے کہ وہ کہاں غلط تھے اور پھر وہ کونین کی اس بات کو سراہتے بھی ہیں کہ وہ ٹھیک تھی ۔۔۔
بہت اچھا میسج دیا افشاں آفریدی نے کہ رشتہ وہی پائیدار اور قابل عزت جو شرعی ہو ۔۔
مجموعی طور پر بہت اچھا ناول ہے آج کل کی لڑکوں اور لڑکیوں کو بھی ضرور پڑھنا چاہیے تاکہ ان کو بھی اس بارے آگاہی حاصل ہوسکے۔۔ضرور مطالعہ کریں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کریں ۔۔












