Novel: Mujhy Apny Roop ki dhoop do
Writer: Afshan Afridi
Published in: Khwateen Digest November 1999
Status: Complete Novel
Pages: 41
Genre: Romantic Love Story| Family Based
File Format: Pdf (Online)
Novel Description
مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو از قلم افشاں آفریدی
✨ ایک دل کو چھو لینے والی کہانی جو خودداری، سچائی اور محبت کی نرم روشنی سے بھری ہوئی ہے ✨
ہیروئن انشرح ایک سادہ اور معصوم لڑکی ہے جو والدین کی وفات کے بعد اپنے سوتیلے بھائی عفان کے گھر آ جاتی ہے۔ عفان تو نرم دل انسان ہے، مگر اس کی بیوی سخت مزاج اور مغرور عورت ہے، جو گاؤں کی سیدھی سادی انشرح کو اپنے معیار کے مطابق نہیں سمجھتی 💔
انشرح کی معصومیت اور خوبصورتی کو دیکھ کر بھابھی کے دل میں حسد جاگ اٹھتا ہے۔ وہ ہر وقت کسی نہ کسی چال میں رہتی ہے کہ انشرح کی سادگی کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکے۔ مگر انشرح اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کرتی 🌷
اسی دوران کہانی میں داخل ہوتا ہے ہیرو میثم سلیمان، جو عفان کا بزنس پارٹنر ہے۔ بھابھی اپنی خودغرضی میں انشرح کو میثم سے قریب کرنے کی کوشش کرتی ہے، مگر انشرح اسے غلط سمجھ کر اس کے رشتے کو ٹھکرا دیتی ہے۔ میثم کے دل میں پہلی بار کسی کی انکار نے ایک الگ احساس جگا دیا — احترام، اپنائیت اور سچی محبت کا 💞
رفتہ رفتہ غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں، اور سادگی، خلوص اور خودداری کا یہ سفر ایک خوبصورت انجام تک پہنچتا ہے۔
🌺 ایک خوبصورت رومانوی کہانی، جس میں سچائی محبت بن جاتی ہے۔
Read PDF Online
Mujhy Apnay Roop ki dhoop do by Afshan Afridi
مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو ناول پر میرا تبصرہ،میری رائے
افشاں آفریدی کا یہ ناول ایک ایسی کہانی ہے جو خوداری اور سادگی کو محبت کی بنیاد بنا کر پیش کرتی ہے ،
والدین کی وفات کے بعد سوتیلے بھائی کے گھر مجبوری کے تحت آنے والی انشراح ہی اس کہانی کی مرکزی کردار ہے ، جس کی معصومیت دل موہ لینے والی ہے ، گاؤں کی اس سیدھی سادھی لڑکی کو جس طرح سے شہر میں آکر سرد مہر رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بہت سے قارئین کے لیے جانا پہچانا تجربہ ہو سکتا ہے۔۔
بھابھی کا کردار حسد ،غرور اور خود غرضی کی علامت ہے جبکہ عفان جو کہ انشراح کا سوتیلا بھائی ہے اس کی نرم دلی کہانی میں توازن بھی پیدا کر دیتی ہے ،انشراح کا اپنی عزت نفس پر سمجھوتا نہ کرنا اس ناول کی سب سے مضبوط خوبی محسوس ہوتی ہے کیونکہ یہ ہیروئن کو مظلوم کے بجائے ایک باوقار شخصیت بناتی ہے ۔
میثم سلیمان کا داخلہ کہانی کو ایک رومانوی لک دیتا ہے ،انشراح کا انکار میثم کے دل میں احترام اور سچی محبت کو جنم دیتا ہے جو کہ کہانی کا ایک انٹرسٹنگ پہلو ہے ،
ناول میں خاندانی سیاست،طبقاتی فرق اور جزباتی کشمکش کا امتزاج ہے اگرچہ یہ کہانی کا ایک روایتی ڈھانچہ لگتا ہے لیکن خلوصِ اور خوداری کا پیغام اسے پر اثر بنا دیتا ہے ۔۔
مجموعی طور پر یہ ایک بہترین ناول ہے ان قارئین کے لیے جو فیملی اسٹوریز کو پڑھنا پسند کرتے ہیں جس میں رومینس کے ساتھ ساتھ ایک اچھا مقصد بھی دیا گیا ہو ۔۔
میری رائے میں اس ناول کو ضرور پڑھیں کیونکہ اس کی اینڈنگ بھی پیاری ہے اور سٹوری کا پلاٹ بھی بہت اچھا ہے ۔💓










