Sehar ka sooraj by Samra Bukhari

Sehar ka sooraj by Samra Bukhari

Novel Details

  • Novel Name: Sehar Ka Sooraj
  • Writer Name: Samra Bukhari
  • Published in Year / Month: Khwateen Digest December 2008
  • Pages : 43
  • Status: Complete Novel
  • Novel Topic : Family Story, Romantic Love Story,
  • Language: Urdu

Novel Ka Khulasa

سحر کا سورج از قلم ثمرہ بخاری | خواتین ڈائجسٹ، دسمبر 2008
کہانی کی ہیروئن فریحہ دو بہنیں ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی کزن شمسہ بھی پلی بڑھی ہے، جس کے والدین دنیا میں نہیں رہے تھے اور فریحہ کے امی ابو نے اسے اپنی بیٹی بنا کر پالا۔ 🌹
شادی کے بعد شمسہ جب بھی اپنے بچوں کے ساتھ میکے آتی ہے، فریحہ کو اس کا آنا کچھ خاص اچھا نہیں لگتا۔ شمسہ پیار سے ملتی ہے مگر فریحہ ہمیشہ روکھے پن سے جواب دیتی ہے۔ دوسری طرف فریحہ کی امی اسے اپنی سگی بیٹیوں کی طرح چاہتی ہیں۔ 🥰
فریحہ کو اپنی بہن  کے بچوں اور گھر والوں سے بڑی محبت ہے۔ بہن کے شوہر کا تعلق ایک امیر گھرانے سے ہے، اور بہن بھی وقت کے ساتھ اسی ماحول کے رنگ میں رنگ کر کافی بولڈ ہو چکی ہے۔ 💕
شمسہ کے سسرال میں ایک شادی ہوتی ہے تو فریحہ کی امی اسے زبردستی ساتھ لے جاتی ہیں۔ وہیں اس کی ملاقات کامران سے ہوتی ہے، جو شمسہ کے سسرالی رشتہ داروں میں سے ہے۔ 😍
یہ ایک بہت پیارا ناول ہے۔ کامران کا کردار مجھے بہت مزے کا لگا، اس کی باتیں پڑھ کر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ 🙂 اور اختتام خوشگوار ہے۔ 💙💏

سحر کا سورج کردار اور میرا تبصرہ ..

ثمرہ بخاری کا یہ ناول دسمبر 2008 کے خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا، جو کہ رشتوں کی نزاکت کو بڑی سادگی سے بیان کرتا ہے۔خونی رشتوں اور پالنے والے رشتوں کے درمیان جو نادیدہ دیوار کھڑی ہو جاتی ہے مصنفہ نے اسی کو موضوع بنایا ہے۔۔

کردار جو اس ناول میں نمایاں ہیں

فریحہ (ہیروئن)

فریحہ اس کہانی کی مرکزی کردار یعنی ہیروئن، خود دو بہنیں ہیں ایک کزن شمسہ جو ان کے گھر کی فرد ہے لیکن فریحہ اسے پسند نہیں کرتی۔

شمسہ (کزن)

شمسہ فریحہ کی کزن جس کے والدین کی وفات کے بعد فریحہ کی والدہ ہی اس کی پرورش کرتی ہیں اور پھر اس کی شادی بھی بہت اچھی فیملی میں کرتی ہیں ۔

کامران (ہیرو)

کامران اس کہانی کا ہیرو ہے جس کا تعلق شمسہ کے سسرال سے ہے ایک اچھی پرسنیلٹی اور بہت ڈیسنٹ نائس لڑکا جو اپنی باتوں سے دوسروں کو ہنسانے کا فن جانتا ہے۔۔

ان کے علاوہ فریحہ کی امی ، شمسہ کے بچے اور شوہر اور فریحہ کی بہن کے کردار بھی شامل ہیں ۔

کہانی بالکل ایک گھریلو خاتون ان کے بچوں،ان کے مسائل پر مشتمل ہے ، جن کے ایک رشتے دار فیملی کی ڈیتھ کے بعد ان کی بیٹی کو بالکل اپنے بچوں کی طرح پالتی ہیں، شمسہ اس لڑکی کا نام ہے اس کی تعلیم و تربیت اور اس کی شادی کے فرائض کو فریحہ کی امی اپنی سگی بیٹی کی طرح انجام دیتی ہیں اور شمسہ بھی اپنے اس گھرانے اور فیملی میمبرز پر جان چھڑکتی ہے ،اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اصل رشتہ خون سے نہیں دل سے بنتا ہے ،

ہیروئن فریحہ کا کردار شروع میں کھٹکتا ہے ،اپنی کزن شمسہ کے ساتھ اس کا ایسا روکھا پھیکا رویہ اچھا نہیں لگتا،اور جو اس کی بہن ہے ،اس کے ساتھ اور اس کے بچوں کے ساتھ اس کا رویہ بہت اچھا ہے ، یہی اس ناول کی خوبی ہے کہ کردار سیاہ و سفید نہیں بلکہ جیتے جاگتے انسانوں جیسے ہیں ۔

فریحہ کی بہن جن کی شادی ایک امیر گھرانے میں ہوئی اس کے بدلتے رنگ ڈھنگ کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اس پر وہاں کے ماحول کا بہت اثر پڑ گیا ہے ، یہ بھی بہت حقیقت پسندانہ لگا کہ انسان جہاں رہتا ہے اسی کے رنگ میں رنگ جاتا ہے ،

فریحہ اور کامران کی ایک دوسرے سے ملاقات کا تو بہت ہی مزہ آتا ہے 😍، ایک شادی جو شمسہ کے سسرال میں ہوتی ہے اور فریحہ نا چاہتے ہوئے بھی اپنی ماں کے ساتھ چلی جاتی ہے اور پھر وہاں ہیرو سے اس کا آمنا سامنا ،کامران کی باتیں آپکو کہانی بور نہیں ہونے دیتی ،💞

ناول کی زبان سادہ،رواں اور جیسے عام طور پر ہم سب گھر میں باتیں کرتے ہیں اسی طرح سے ہے ناکہ بہت مشکل الفاظ جو سمجھ نہ آسکیں ۔

اور آخر میں کہانی کا انجام خوشگوار جو کتاب بند کرنے کے بعد بھی مسکراہٹ چھوڑ دیتا ہے ۔😊 پڑھنے کے لئے ایک اچھا انتخاب ہے ۔

Read PDF Online

Sehar ka Sooraj by Samra Bukhari

Novels Cafe Avatar

Latest Post