📖 ناول: تم سے محبت ہے
✍️ مصنفہ: دُرِّ ثمن
📰 اشاعت: کرن ڈائجسٹ، دسمبر 2004
صفحات: 32
💞 After Marriage Based Story
یہ ایک خوبصورت اور جذباتی شادی کے بعد کی کہانی ہے، جس میں محبت کے ساتھ رشتوں کی تلخیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں 🌹
مریم ایک جوائنٹ فیملی میں رہتی ہے۔ والدین کی طلاق کے بعد اس کی زندگی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوتی ہے، جبکہ دادی بھی اسے پسند نہیں کرتیں 😔۔ مریم کی منگنی کزن زاویار سے ہوجاتی ہے، لیکن وہ بیرونِ ملک جاکر کسی اور سے شادی کرلیتا ہے 🥀۔ اس واقعے کا الزام مریم پر آتا ہے، جس کے باعث اس کی تائی بھی اس سے ناراض ہوجاتی ہیں۔
دوسری طرف محب ہمدانی اکثر اسی پارک میں واک کے لیے آتا ہے جہاں مریم بھی جاتی ہے 🥰۔ آہستہ آہستہ محب مریم کو پسند کرنے لگتا ہے ❤️۔ مریم کی کزن کی شادی محب کے دوست سے ہوتی ہے اور اسی رشتے کے ذریعے مریم اور محب کی زندگی میں قربت بڑھنے لگتی ہے 🌸
شادی کے بعد بھی دونوں کو زاویار کی وجہ سے کئی پریشانیوں اور غلط فہمیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی ازدواجی زندگی متاثر ہوتی ہے 😔۔ محبت، رشتوں اور گھریلو مسائل سے بھرپور یہ ایک اچھی فیملی اسٹوری ہے، جس کا اختتام خوشگوار انداز میں ہوتا ہے 👩❤️💋👨











