Wo yaqeen ka aik naya safar by Farhat ishtiaq

Wo yaqeen ka aik naya safar by Farhat ishtiaq

Novel: Wo Yaqeen Ka Aik Naya Safar
Writer: Farhat ishtiaq
Published in: Khwateen Digest March 2002
Status: Complete Novel
Pages:74
Genre: Romantic Love Story 💕| Here Heroin Doctor based,
File Format: Pdf (Online)

Farhat Ishtiaq’s contribution to Urdu fiction can be seen in the way she combines personal relationships with the social environment surrounding her characters. Instead of treating love as an isolated theme, her stories frequently place it alongside marriage, family ties, cultural expectations, separation, and the responsibilities that accompany important life decisions. Her writing career has included novels, short fiction, and television scripts, giving her work a presence across several forms of Pakistani storytelling. Among her recognized literary creations are Humsafar, Diyar-e-Dil, Mata-e-Jaan Hai Tu, and Jo Bachay Hain Sang Samait Lo. Television adaptations of her work have further expanded the reach of her narratives, while original scripts such as Udaari explored broader social concerns. With an emphasis on circumstances and relationships, her fiction gives readers an opportunity to follow characters as they respond to changing situations. This blend of romance, family life, and social observation forms an important part of her writing identity.

Novel Review By Rabia Kashif ❤️

وہ یقین کا ایک نیا سفر از فرحت اشتیاق
خواتین ڈائجسٹ مارچ 2002

فرحت اشتیاق کا کلاسیکل انداز میں لکھا ایک بہت پیارا ناول جس کی ڈرامائی تشکیل بھی ہو چکی ہے۔۔۔

سلیس و سادہ انداز بیان لئے اس مختصر رومانوی ناول میں کہیں مکالمہ نگاری کمال لگی تو کہیں کردار نگاری اور منظر نگاری نے اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔۔

کہانی کا خلاصہ یہ ہے کہ گھٹن زدہ ماحول کی پرور دہ “ڈاکٹر زوبیہ خلیل” خود پہ لگنے والے اپنوں کے بے بنیاد الزامات اور انکے رویوں سے بے یقین ہونے کے بعد دور دراز علاقے میں واقع ایک گاؤں کے ہاسپٹل میں جاب انٹرویو کے لئے آتی ہے جہاں اسکی ملاقات ڈاکٹر اسفند یار خان سے ہوتی ہے۔۔۔
کہانی میں اہم موڑ تب آتا ہے جب زوبیہ خلیل غلطی سے ہاسپٹل میں ایڈمٹ ایک آوارہ مزاج شخص کے کمرے میں چلی جاتی ہے۔۔
یہی ناول کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ اسکے بعد کے تمام مناظر (اسفند کا زوبیہ کی سوچ کو پڑھنا، اسکی کہانی جاننا اور اسکی زندگی کو اپنے بھائی کی زندگی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے ایک نئی توجیہہ دینا) کو انتہائی دلکش انداز میں لکھا کیا گیا ہے کہ قاری مبہوت سا رہ جاتا ہے۔۔

40 صفحات پہ مشتمل بظاہر یہ ایک مختصر ناول ہے مگر ایک طویل ناول کی طرح تمام امتیازی خصوصیات لئے اس ناول کی کہانی پہ فرحت اشتیاق کی مکمل گرفت دکھائی دیتی ہے۔۔

یہاں میں مختصرا چند قابل ذکر نکات کی وضاحت کرنا چاہوں گی۔۔۔۔

1۔۔ کردار نگاری: وقت کے ساتھ سفر کرتے اور خود کو حالات کے مطابق بدلتے یہ کردار فرحت اشتیاق نے جس دلکش انداز میں لکھے ہیں، وہ بلاشبہ قابل تحسین ہے۔۔

ناول کے آغاز میں محسوس ہوتا ہے کہ ڈاکٹر زوبیہ خلیل احساس کمتری کا شکار، غلطیاں کرنے والی ایک ڈرپوک اور لاپروا سی لڑکی ہے، جو اپنی کسی نادیدہ سچائی کے ظاہر ہو جانے کے خوف سے خود کو لامعنی منفی سوچوں میں الجھائے رکھتی ہے۔۔۔۔
جبکہ اسکے برعکس اسفند خان کا کردار سنجیدہ مزاج، اردگرد سے بے نیاز، ایک ذمہ دار ڈاکٹر کا لگتا ہے مگر جب ہم اس ناول کے سفر پہ نکلتے ہیں، بدلتے حالات و واقعات کے ساتھ ہمارے تخیل میں کرداروں کی صورت بھی بدلنے لگتی ہے۔۔۔۔

ماضی کے روح فرسا حالات اور چند اذیت ناک لمحوں سے نبردآزما رہنے والی زوبیہ خلیل ایک بہادر اور محبت بھرا دل رکھنے والی سمجھدار لڑکی کی صورت اختیار کرنے لگتی ہے تو وہیں اسفند یار خان بھی غیر محسوس انداز میں دوسروں کا خیال رکھنے والا، زوبیہ کے دماغ میں امڈتی منفی سوچوں کو پڑھ لینے میں ماہر، ایک ذہین انسان کی صورت سامنے آتا یے۔۔

ان سب کے ساتھ “ابی” کا کردار بھی مختصر مگر اہم کرداروں میں سے ایک ہے۔۔۔ پچھتاووں میں گھیرا ایک کمزور شخص جو ہمیں حقیقی زندگی کا ہی ایک کردار محسوس ہوا۔۔۔

Must Read this Beautiful Novel with Happy Ending 🥰

Read PDF Online

Wo Yaqeen Ka Aik Naya Safar by Farhat ishtiaq

Novels Cafe Avatar

Latest Post