Novel: Zindagi k Nigar khany Mai
Writer: Afshan Afridi
Published in: Shuaa Digest September 1999
Status: Complete Novel
Pages:46
Genre: Rude Hero based| Romantic Love Story
File Format: Pdf (Online)
Afshan Afridi is a recognised name in Urdu digest fiction, known for her romantic and socially oriented novels. Her writing career includes contributions to popular Pakistani digests such as Shuaa, Khwateen, Kiran, and Aanchal. She has written numerous novels and stories, many of which focus on love, family bonds, emotional challenges, and social relationships. Her notable works include Rang Khushboo Hawa Badal, Bisat-e-Dil Bhi Ajeeb Shai Hai, Kitne Jugnu Muthi Mein, Bin Mange Moti Mile, and Mera Sara Zang Utar Do. Her storytelling places strong emphasis on emotions and relationships, while her characters often face situations that make the narratives engaging and relatable for Urdu fiction readers.
“زندگی کے نگار خانے میں”از افشاں آفریدی 🌹
💞 روڈ ہیرو پر مبنی ایک دلکش اور خوبصورت کہانی ♥️✨
ہیروئن میراب کی بہن نے لو میرج کی ہوتی ہے 💍 جس کی وجہ سے ان کی والدہ اس سے شدید ناراض اور نفرت کرنے لگتی ہیں 💔۔ اسی لیے وہ میراب کے معاملے میں بھی بےحد سخت رویہ رکھتی ہیں۔
ہیروئن خود ذرا شوخ و شرارتی سی لڑکی ہے 🙂۔
ہیرو شاہ زر عالم ایک خاموش سنجیدہ نیچر کا نوجوان ہے 🥰، جو ہیروئن کے کزن کا دوست ہے اور یہ کشمیر کی آزادی کی آزادی کے لئے لڑنے والا ایک بہادر مجاہد ہے 🇵🇰🔥۔ ہیرو کو ہیروئن کی شوخی اور نادانی بالکل پسند نہیں آتی، اسی لیے وہ اس سے کافی روڈ رویہ رکھتا ہے 🙂۔
ہیرو کی کزن جو کشمیر میں رہتی ہے، اس کی کہانی بھی نہایت دل کو چھو لینے والی ہے 💔۔ اس کے ساتھ ہیروئن کا بھائی ہیرو بن کر موجود ہے۔
آخر میں یہ ایک حسین اور جذباتی کہانی ہے جو ہیپی اینڈنگ کے ساتھ ختم ہوتی ہے ♥️👩❤️💋👨✨
Read PDF Online
Zindagi k Nigar khany Mai By Afshan Afridi
“زندگی کے نگار خانے میں ” اس ناول کے بارے میں میری کیا رائے ہے جانیے ۔۔
شعاع ڈائجسٹ کے چھیالیس صفحوں پر مبنی یہ پیارا سا ناول مجھے تو بہت پسند ہے شروع میں کہانی آپکو ہلکی پھلکی سی لگتی ہے لیکن جوں جوں آپ اس کو ریڈ کرتے ہیں یہ کہانی آپکے دل کو بھا جاتی ہے مصنفہ افشاں آفریدی نے سب کرداروں کو اپنی اپنی جگہ بہت اچھا موقع دیا ہر کردار کو بہت اچھا نبھایا
کہانی کی ہیروئن میرب کا کردار مجھے بہت پسند آیا اس کی بہن اپنی پسند کی شادی تو کر لیتی ہے لیکن اس کا نتیجہ میرب کو بھگتنا پڑتا ہے کیونکہ اس کی ماں میرب پر بہت سختی کرتی ہیں تاکہ وہ بھی اپنی بہن کے نقش قدم پر نہ چل پڑے حالانکہ اس میں اس بیچاری کا تو قصور بھی نہیں ہوتا ۔۔
میرب کی نیچر بہت اچھی ہے وہ بہت چلبلی سی شرارتی طبیعت کی مالک ہے اور یہی اس کی خوبی بھی ہے کہ وہ کسی چیز کو دل پر نہیں لیتی اور ہنستی مسکراتی رہتی ہے ۔۔
ہیرو شاہ زر کا کردار سنجیدہ اور کچھ حد تک ریزرو نیچر کا ہے ، کشمیر کی آزادی میں اس کی جدوجہد کا کردار اس کو دوسری کہانیوں کے ہیرو سے الگ بناتا ہے وہ ایک نڈر اور بہادر مجاہد ہے جس کا ایک اچھا مقصد ہے اور وہ اس کو بھرپور انداز میں نبھاتا ہے ،میرب کے ساتھ اس کا روڈ رویہ میرب کی نادانیوں کی وجہ سے ہے جس کو پڑھ کر کبھی ہنسی بھی آتی ہے اور کبھی برا بھی لگتا ہے لیکن ان کی یہی نوک جھونک کہانی کی جان ہوتی ہے 😍
سب سے زیادہ heart touching سٹوری تو کشمیر میں رہنے والی کزن کی ہے جس میں جزبات کی گہرائی بھی ہے اور اس کو پڑھ کر دل بھاری ہو جاتا ہے
روڈ ہیرو اور لو سٹوری پر مبنی کہانیاں پڑھنے والوں کو تو یہ ضرور پڑھنی چاہیے اور اینڈنگ بھی ہیپی ہو تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ۔












