🌹 ناول: زندگی کتنی خوبصورت ہے
✍️ مصنفہ: مریم عزیز
📖 اشاعت: شُعاع ڈائجسٹ، جون 2006
📚 صفحات: 35
یہ مریم عزیز کا ایک دلکش، مختصر اور جذباتی Heroin Care Taker based ناول ہے، جس میں محبت، خاندانی رشتوں اور معصوم بچوں کی خوبصورت جھلک نظر آتی ہے 🌸
ہیرو زین اپنی کزن شازمہ کو پسند کرتا ہے اور دونوں کی منگنی بھی ہو چکی ہوتی ہے 💍 لیکن اچانک زین کے بھائی اور بھابی ایک حادثے میں دنیا سے چلے جاتے ہیں 😢۔ ان کے دو چھوٹے بچوں ہنی اور سنی کی مکمل ذمہ داری زین پر آ جاتی ہے ۔
دوسری طرف ہیروئن لیلیٰ گاؤں میں رہتی ہے اور اپنے کزن کو پسند کرتی ہے 💕 مگر وہ پہلے ہی شادی شدہ ہوتا ہے۔ جب لیلیٰ کے والد کو اس محبت کا علم ہوتا ہے تو حالات انتہائی سنگین ہو جاتے ہیں 😔💔 اور وہ اس شخص کو ختم کر دیتے ہیں۔
لیلیٰ اپنی جان بچانے کے لیے رشتہ داروں سے دور بھاگ کر زین کے گھر پہنچتی ہے 🥺۔ وہاں اسے بچوں کی کیئر ٹیکر کی حیثیت سے کام مل جاتا ہے۔ بچوں کے ساتھ اس کی محبت اور زین کے گھر میں اس کی موجودگی سے کہانی ایک خوبصورت موڑ لیتی ہے 🌷👩👧👦۔
زین اور لیلیٰ کے درمیان بنتا ہوا تعلق، بچوں کی معصوم شرارتیں اور بدلتے ہوئے حالات کہانی کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں 😍۔ ایک پیاری سی، جذبات سے بھرپور اور ہیپی اینڈنگ والی کہانی ❤️👩❤️👨۔
Zindagi Kitni Khoobsurat Hai By Mariam Aziz











