ناول: عشق دنیا طلب نہیں 🌹
مصنفہ: درِ سمن
اشاعت: کرن ڈائجسٹ، ستمبر 2003
صفحات: 💕45
Heroin Care Taker based, Family Based
یہ ایک خوبصورت اور جذبات سے بھرپور کہانی ہے، جس میں رشتوں کی اہمیت اور محبت کے مختلف رنگ بہت پیارے انداز میں دکھائے گئے ہیں۔ 🌸❤️
ہیرو لاریب کی والدہ سوشل ورک میں بہت مصروف رہتی ہیں، جس کی وجہ سے گھر اور شوہر کو مناسب وقت نہیں دے پاتیں۔ یہی بات میاں بیوی کے درمیان اختلافات کا سبب بنتی ہے اور گھر کا ماحول بھی اکثر کشیدہ رہتا ہے۔ 😔
لاریب کی دادی کی طبیعت خراب رہتی ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ایک کئیر ٹیکر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی سلسلے میں سبرینہ، جو ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، ان کے گھر ملازمت کے لیے آتی ہے۔ 😍
کہانی میں لاریب کی بہن عفرا اور اس کے کزن و منگیتر ولید کی زندگی بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ ولید ایک سنجیدہ اور سلجھا ہوا مزاج رکھنے والا کردار ہے۔ 💕
سبرینہ اور لاریب کے درمیان بننے والا رشتہ کہانی کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ ایک دل کو چھو لینے والی، خوبصورت محبت بھری کہانی ہے، اور سب سے اچھی بات اس کا خوشگوار اختتام ہے۔ 🥰











