📖 ناول: پروائی
✍️ مصنفہ: فرح بخاری
📚 اشاعت: پاکیزہ ڈائجسٹ، اپریل 2024
یہ ایک خوبصورت چائلڈہڈ نکاح اور پولیس آفیسر پر مبنی کہانی ہے، جس میں محبت کے ساتھ ساتھ خاندانی مسائل اور جائیداد کا تنازع بھی دلچسپ انداز میں شامل ہے۔ ♥️🌹
ابصار ایک پولیس افسر ہے جس کا تبادلہ ایک دور دراز صحرائی علاقے میں ہو جاتا ہے۔ نئی جگہ پر رہائش کے لیے وہ اپنے دفتر کے ایک ملازم کے گھر میں کمرہ کرائے پر لے لیتا ہے۔ اسی گھر کے پڑوس میں ابصار کے ملازم کی رہائش ہوتی ہے، جہاں تابندہ اپنی سہیلی سے ملنے اکثر آیا جایا کرتی ہے۔ یوں ایک معمولی سی ملاقات رفتہ رفتہ ایک خاص تعلق کی بنیاد بن جاتی ہے۔ 🌸
تابندہ کی زندگی مگر پہلے ہی ایک الجھن میں گرفتار ہے۔ بچپن میں اس کا نکاح اپنے کزن سے ہو چکا ہوتا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ شخص جائیداد کے لالچ میں تبندہ اور اس کے گھر والوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے لگتا ہے۔
ایسے حالات میں ابصار کی تابندہ سے بڑھتی ہوئی واقفیت کہانی کو ایک نیا رخ دیتی ہے۔ دونوں کی زندگی میں آنے والے حالات، رشتوں کی حقیقت اور پرانے نکاح سے جڑی پیچیدگیاں کہانی کو آخر تک دلچسپ بنائے رکھتی ہیں۔ ❤️
ابصار اور تابندہ کی ملاقات کس طرح محبت میں بدلتی ہے؟ بچپن کے نکاح کا کیا انجام ہوتا ہے؟ اور جائیداد کے تنازع کا خاتمہ کیسے ہوتا ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے پروائی ضرور پڑھیں۔ ✨
💞 خوبصورت محبت، دلچسپ موڑ اور ایک خوشگوار اختتام کے ساتھ ایک اچھی کہانی۔ ♥️👩❤️👨
Purwaiye by Farah Bukhari










