🌸 ناول کا نام: من دیپ
📘 اشاعت: کرن ڈائجسٹ، جنوری 2026
✍️ مصنفہ: قرۃالعین خرم ہاشمی
خوبصورت، سنجیدہ اور دل کو چھو لینے والی کہانی 💞
ہیروئن زویا ایک باوقار اور مضبوط کردار کی حامل لڑکی ہے
ماں کی وفات کے بعد باپ نے دوسری شادی کر کے اپنی دنیا بسا لی ہے، جس کے باعث زویا تنہا پن محسوس کرتی ہے 💔
وہ پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے 📚جس کا تبادلہ ایک دور دراز، سرسبز پہاڑی علاقے میں ہو جاتا ہے
یہی وہ علاقہ ہے جہاں اس کا ددھیال آباد ہے۔
زویا کے چچا، کیپٹن داؤد 💫 نہایت وجیہہ اور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں، مگر اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔
ان کی ماضی کی کہانی میں میراب نامی لڑکی شامل ہے جو کہانی میں ایک الگ ہی رنگ بھر دیتی ہے۔
ہیرو عبدالہادی اسی گاؤں کا رہائشی ہے 🌿
اس کے والدین پرانی دشمنی میں مارے جا چکے ہیں 😔
ایک معصوم چھوٹی بہن ہے جو
زویا کی اسٹوڈنٹ ہے 💕
ہادی کا کردار مضبوط، خاموش مگر دل کا بہت صاف ہے۔
زویا اور ہادی کی آپس کی نوک جھونک 😄 کہانی کو مزید دلکش بنا دیتی ہے
رفتہ رفتہ یہی تکرار قربت میں بدلتی ہے 💖
ناول میں رشتوں کی پیچیدگیاں، ماضی کے زخم، اور محبت کی روشنی خوبصورتی سے دکھائی گئی ہے ✨
آخرکار ہادی اور زویا کی کہانی ایک خوبصورت ہیپی اینڈنگ پر ختم ہوتی ہے ♥️
ایک شاندار، باوقار اور جذبوں سے بھرپور ڈائجسٹ ناول — ضرور پڑھیں 🌸







