Novel: Hum Sahilon k parwardah
Writer: Afshan Afridi
Published in: Aanchal Digest March 2022
Status: Complete Novel
Pages:50
Genre: Boss Hero | Second Marriage | Emotional Romantic Story
File Format: Pdf (Online)
Novel Ka Khulasa
🌊 ناول: ہم ساحلوں کے پروردہ از قلم افشاں آفریدی
شازان ایک کامیاب بزنس مین ہے، جس کے والدین وفات پا چکے ہیں۔ وہ اپنی دادی کے ساتھ رہتا ہے مگر کاروبار کے سلسلے میں زیادہ تر بیرونِ ملک مقیم رہنے کی وجہ سے دادی کو وقت نہیں دے پاتا 😔۔
اسی دوران شازان نے ایک غیر ملکی لڑکی سے شادی کر رکھی ہوتی ہے، جس کا علم دادی کو نہیں ہوتا۔ دادی کی اچانک بیماری کی خبر ملتے ہی شازان پاکستان واپس آتا ہے 💔➡️💞۔
🌸 دوسری طرف ائمہ ایک سادہ، باوقار اور مظلوم لڑکی ہے۔ اس کے والدین بھی دنیا میں نہیں رہے اور وہ اپنی لالچی اور سخت مزاج پھپھو کے ساتھ رہنے پر مجبور ہے 😞۔ ائمہ، شازان کے آفس میں جاب کرتی ہے، جہاں دونوں کا سامنا ہوتا ہے اور کہانی ایک نئے موڑ پر پہنچتی ہے 🙂💫۔
تقدیر کے فیصلے، چھپے ہوئے رشتے، جذباتی کشمکش اور آزمائشوں کے بعد محبت اپنا راستہ بنا لیتی ہے ❤️۔
یہ کہانی درد، صبر اور اعتماد سے ہوتی ہوئی ایک خوشگوار انجام تک پہنچتی ہے 💝💏۔
✨ ایک نرم، جذباتی اور خوبصورت محبت بھری کہانی — جس کا اختتام دل خوش کر دیتا ہے ✨
Read PDF Online
Hum Sahilon k parwardah by Afshan Afridi
ناول پر میرا تبصرہ
آنچل ڈائجسٹ میں شائع ہونے والا افشاں آفریدی کا ناول “ہم ساحلوں کے پروردہ” رشتوں کی نزاکت اور تقدیر کے لکھے کو ایک خاص انداز میں پیش کرتا ہے ، کہانی کی بنیاد تنہائی اور محرومی پر ہے جو شازان اور آئمہ دونوں کے کرداروں میں نظر آتی ہے ۔
شازان بظاہر ایک کامیاب اور بااختیار شخص ہے ،مگر والدین کی کمی اور اپنی دادی سے دوری اس کی زندگی کا خلا ظاہر کرتی ہے , کامیابی کی دوڑ میں اپنوں کو نظر انداز کر دینا ، غیر ملکی بیوی سے خفیہ شادی کر لینا کہانی میں ایک تجسس سا پیدا کر دیتا ہے ، اب دیکھنا ہوگا کہ مصنفہ افشاں آفریدی کیسے ان رشتوں کو سنبھالنے کے بارے میں بتاتی ہیں ۔۔
آئمہ کا کردار صبر کی تصویر ہے لالچی پھوپھو کے زیر سایہ رہنے کے باوجود وہ اپنی خوداری کو قائم رکھتی ہے ،بہت بہادری کے ساتھ تن تنہا معاشرے کا مقابلہ کرتی ہے ، دفتر میں دونوں کا آمنا سامنا کہانی کو اصل موضوع کی طرف لے جاتا ہے جہاں کچھ شرائط پر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے جو کہ بظاہر ایک دکھاوا ہوتی ہے لیکن پھر اس رشتے میں محبت کی ایسی مٹھاس شامل ہو جاتی ہے کہ وہ کہانی کو ایک رومانوی اور رشتوں کے تقدس کی طرف لے جاتی ہے ۔۔
ناول کا نام ایک خوبصورت استعارہ ہے جو سکون اور وسعت کے ساتھ ساتھ بہاؤ اور بے یقینی کا احساس بھی دیتا ہے ، ہیرو باس اور غریب ہیروئن کا خاکہ اگرچہ روایتی ہے مگر خوشگوار انجام اور اعتماد کا پیغام اسے قارئین کے لئے پرکشش بھی بنا دیتا ہے ۔۔اوور آل ایک اچھی سٹوری ہے۔










