Zabtay e Mohabbat k by Afshan Afridi

Zabtay e Mohabbat k by Afshan Afridi

Novel information

Novel: Zabtay Mohabbat k
Writer: Afshan Afridi
Published in: Pakeeza Digest April 2002
Status: Complete Novel
Pages:26
Genre: After Marriage ❤️| Family Based
File Format: Pdf (Online)

Novel Description

ناول: ضابطے محبت کے
مصنفہ: افشاں آفریدی
اشاعت: ماہنامہ پاکیزہ ڈائجسٹ، اپریل 2022
صفحات: 25
شادی کے بعد کی زندگی پر لکھی گئی یہ کہانی مجھے کافی سلجھی ہوئی اور اچھی تحریر لگی۔ جس میں  بات ادھوری نہیں رہتی۔ اگر آپ گھریلو اور رشتوں کے گرد گھومتی کہانیاں پسند کرتے ہیں تو اسے ضرور پڑھیں۔ 💛اور  کہانی پڑھنے سے پہلے کہانی کا مختصر سا ریویو بی پڑھ لیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ کہانی اصل میں ہے کیا ؟ اور کہانی کی بنیاد کیا ہے تو آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ۔۔
کہانی کیا ہے؟
وردہ کا بچپن ایک ایسے گھر میں گزرا جہاں سکون کم اور تناؤ زیادہ تھا۔ اس کی امی کو ہر وقت یہ وہم رہتا تھا کہ شوہر کہیں اور دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی شک کی وجہ سے گھر میں آئے دن تکرار ہوتی تھی۔ وردہ یہ سب دیکھتے دیکھتے بڑی ہوئی، اس لیے اندر ہی اندر کافی بے چین اور الجھی رہتی ہے۔
یونیورسٹی میں اس کی ملاقات اسجد سے ہوتی ہے، جو اس کا کلاس فیلو ہے۔ اسجد اسے پسند کرنے لگتا ہے اور بات رشتے کے پیغام تک پہنچ جاتی ہے۔ 😍
شادی کے بعد
اصل کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے۔ وردہ نے اپنے گھر میں جو دیکھا تھا، اس کے بعد اس کا فیصلہ پکا ہے کہ وہ اپنی امی کی طرح چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوال جواب اور روک ٹوک کر کے اپنی شادی شدہ زندگی خراب نہیں کرے گی۔ مگر اپنے آپ کو اس راستے سے بچاتے بچاتے وہ دوسری انتہا پر چلی جاتی ہے۔ وہ اسجد کی طرف سے اتنی بے پروا ہو جاتی ہے کہ اسے خود اندازہ نہیں ہوتا۔

اسجد یعنی ہیرو کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ آیا اس کی بیوی اس سے اتنی لاتعلق کیوں رہتی ہے اتنی آتنی کچھی کچھی سی کیا اس کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس سے ہمارے رشتے پر کیا اثر ہو سکتا ہے ۔۔
یہ ہے  اسجد کی الجھن، اور دونوں ایک دوسرے کو سمجھ نہیں پاتے۔ 🙂

My Opinion

مجھے اس کہانی کا مرکزی خیال اچھا لگا کہ ضروری نہیں کہ جب آپکو کسی سے شکایت ہو تو آپ اس سے لڑائی ہی کریں اور نہ ہی ہر موقع پر خاموش ہونا بہتر ہوتا ہے رشتے میں توازن کا ہونا بہت زیادہ ضروری ہے نہ بہت زیادہ شک اور نہ بالکل بے فکری ۔۔ اپنے رشتوں پر اعتماد کرنا سیکھیں اور ان کا اعتماد اپنے اوپر بھی بنائیں تاکہ زندگی متوازن ہو سکے ۔۔

مصنفہ نے اس موضوع کو بہت خوبصورت طریقے سے بغیر کسی لمبی چوڑی تقریروں کے بہت سادہ اور میچور انداز میں لکھا ہے اور یہی بات کہانی کو ایک حسین لک دیتی ہے اور سب سے  بڑھ کر اس کا انجام خوشگوار ہے جو کہ پڑھ کر بہت اچھا بھی لگتا ہے اور ایک satisfaction بھی ہو جاتی ہے مجھے ذاتی طور پر ہیپی اینڈنگ والی کہانیاں بہت اچھی لگتی ہیں 😅 آپکو کیسی لگتی ہیں؟ یہ ضرور بتائیے گا اپنی قیمتی رائے کے بارے میں بھی تاکہ ہمیں بھی اندازہ ہوسکے کہ ہمارے لوگ کتنا گہرائی سے ہماری رائٹرز کی ان کہانیوں کا مطالعہ کرتے ہیں ۔

Read PDF Online

Zabtay Mohabbat k by Afshan Afridi

Novels Cafe Avatar

Latest Post